مشہور ٹک ٹاکر اور اداکا رہ رومیسہ خان اداکارہ نے نئی لانچ ہونے والی سوشل میڈیا ایپ ٹھریڈز پر ایک پوسٹ میں ہسپتال میں اپنے ساتھ پیش آنیوالا افسوس ناک واقعہ بیان کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی پر اپنی مایوسی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
تھریڈز میں پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شخصیت ہونا کو ئی آسان کام نہیں ہے۔
رومیسہ خان نے لکھا کہ میں اپنی والدہ کو شدید تکلیف کی حالت میں ایک ہسپتال لے کر گئی جہاں والدہ ا انتہائی میں بہت تکلیف اور درد میں مبتلا تھیں اور اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی تھیں اور میں آیئ سی (ICU)نگہداشت کے باہر روتے ہوئے اپنی والدہ کی سلامتی کی دعا مانگ رہی تھی اس وقت مجھے کسی کے حوصلہ اور تسلی دینے والے کی ضرورت تھی۔
لیکن اس موقع پر ہسپتال کی نرسیں میری ویڈیوز بنارہی تھیں اور میرے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کررہی تھیں، ہسپتال کے اسٹاف کی طرف سے بدتمیزی اور بداخلاقی نے مجھے بہت زیادہ تکلیف دی اور میں اس وقت شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوئی۔
ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تقریبات شاپنگ مالز کے اندر ویڈیوز اور سیلفی لینے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اس حساس موقعوں پر لوگوں کو فنکاروں کی ذاتی زندگی کا خیال رکھنا چاہئے۔
ایک اور تھریڈ میں رومیسہ نے اپنی والدہ کی صحت کے متعلق مداحوں کو بتایا کہ ’والدہ کی صحت اب بہتر ہے، آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ‘۔
رومیسہ خان نے مزید کہا کہ لوگ بہت بے حس ہیں، میں جانتی ہوں کہ میں عوامی شخصیت ہوں لیکن میں کسی کی پبلک پراپرٹی نہیں ہوں۔
“رومیسہ خان کی اس پوسٹ پر تھریڈ کے ایک صارف نے کمنٹس کیا ہے کہ سنو آپ ایک آرٹسٹ ہو اور اپ اسے تبدیل نہیں کرسکتے ہیں ٹھیک ہے،اب اگر آپ کی والدہ آئی سی یو میں نہیں تو مین آپ کو مشورہ دونگا کہ آپ کسی کی خوشی کا لمحہ خراب نہ ہونے دیںکیا پتہآپ کا تھوڑا سا وقت جو آپ نے دیا ہو انکی دعالگ جائےاور آپ کی ماما ٹھیک ہوجائے۔
رومیسہ خان ایک ٹک ٹاکر ہے اور انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز رکھتی ہیں، وہ یوٹیوب اور انسٹاگرام پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز کے حوالے سےکافی مشہور ہیں۔
رومیسہ خان نے 2020 سے ٹی وی اداکاری کا آغاز کیا تھا اور وہ ابھی تک چند ہی ڈراموں میں سپوررٹنگ کرداروں میں دکھائی دی ہیں۔
انکی پہلی فلم “جان ” ریلیز ہوگئی ہےجس میں وہ عاشر وجاہت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں
کمپنی نے 2026 کے پہلے نو ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے…
لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…
آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…
خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…
پاکستان کے معروف ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے زونگ کے کامیاب دن کے موقع…
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…