ریحام خان نے عمران خان کو پنجابی فلم کے ولن سے تشبیہ دیدی

قومی اسمبلی کے 3 اپریل کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو غیر ملکی سازش قرار دیا تھا اور اسی بنیاد پر تحریک عدم اعتماد مسترد کئے جانے کی رولنگ دی تھی۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر کو ارسال کی تھی اور صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی تھی۔

تاہم موجودہ ملکی حالات اور سیاسی صورتحال پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کو جارحانہ سیاست کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان فلموں کے معروف ولن سے تشبیہ دیدی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھگوں کو ڈیل کرنے میں نرمی برت رہے ہیں ،’نوری نت ‘کے لیے آپ کو ‘مولا جٹ’ بننا ہوگا۔

مذکورہ ٹوئٹ میں ریحام خان کی جانب سے تشبیہ دئیے جانے والے کرداروں کی بات کریں تو نوری نت اور مولا جٹ پاکستانی معروف ترین پنجابی فلم مولا جٹ کے دو کردار تھے۔ مولا جٹ کا مرکزی کردار اداکار سلطان راہی نے ادا کیا تھا جبکہ فلم کے ولن نوری نت کا کردار اداکار مصطفیٰ قریشی نے ادا کیا تھا۔ دونوں اداکاروں کی بے مثال اداکاری کو شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔ فلم مولا جٹ 1980 کی دہائی  کی کامیاب ترین پاکستانی فلم تھی جس نے سینما گھروں اور باکس آفس پر اپنی ڈائمنڈ جوبلی منائی۔

واضح رہے کہ ریحام خان اس سے پہلے بھی کئی بار عمران خان کی حکومت اور ان کی پالیسوں پر اکثر تنقید کرتی رہی ہیں اور کچھ دنوں پہلے تو وہ اپنی ایک ٹوئٹ میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کو مضبوط اور عقلمند سیاسی رہنما قراردے چکی ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ نواز شریف نہ صرف سب سے مضبوط اور عقلمند سیاسی رہنما ہیں بلکہ ایک عظیم بھائی اور بزرگ بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد کردی

مزید برآں ، عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک عمل میں آنے کے بعد سے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ریحام خان ان کی مخالفت میں میدان میں اتر آئی ہیں اور متعدد بار ان کو تنقید کا نشانہ بناچکی ہیں۔ چند دنوں پہلے بھی انہوں نے عمران خان کے حمایتی شوبز فنکاروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا تھا کہ  یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا کہ وہ اداکار جن کی ہم آن اسکرین ٹیلنٹ کی وجہ سے عزت کرتے ہیں وہ بےشرمی کے ساتھ اس فاشسٹ اقتدار کی آواز بنے ہوئے ہیں جو بس اپنے جانے کے راستے پر ہے۔

ریحام خان نے مزید لکھا کہ ان تمام اداکاروں نے کپتان سے اپنے فلمی پروجیکٹس کے لیے بھاری سرمایہ کاری حاصل کی۔ان کی اس ٹوئٹ پر اداکار منیب بٹ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے اپنی فلم ‘جانان’کے لیے بھاری سرمایہ کاری حاصل کی۔منیب بٹ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ فلم کے سیٹ کا فرنیچر تک انہوں نے عمران خان کا نام استعمال کر کے لوگوں سے مفت میں لیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago