سوشل میڈیا پر شہریار منور اور سائرہ یوسف کی تعریفیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنائے گئے فوجی ڈراما ’صنف آہن‘ جس کی ہدایت کاری ندیم بیگ نے کی ہے جبکہ اسے پروڈیوس ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ سعید اور ثنا شاہنواز نے کیا ہے کی اب تک ایک درجن سے زائد قسطیں آن ائیر کی جاچکی ہیں۔ اس ڈرامے میں سجل علی، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، کبریٰ خان اور رمشا خان فوجی افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ ڈرامہ اپنے آغاز سے ہی لوگوں میں مقبول ہے اور اب جوں جوں اس کی کہانی آگے بڑھ رہی ہے، ویسے ویسے اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

حال ہی میں اس ڈرامے کی 19 ویں قسط کے ایک سین کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں شہریار منور اور سائرہ یوسف کی تعریفیں کی جارہی ہے۔ اس کلپ میں سائرہ یوسف کو اپنے سابق بوائے فرینڈ کو بلاکر ان سے موبائل مانگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Image Source: File

اس سین میں دکھایا گیا ہے کہ سائرہ یوسف فوج میں جانے کے بعد بوائے فرینڈ کی جانب سے تصویر وائرل کیے جانے پر ان سے تعلقات ختم کردیتی ہیں اور ان سے موبائل مانگتی ہیں، تاکہ وہ اس میں موجود اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

مذکورہ سین میں سائرہ یوسف اپنے بوائے فرینڈ کو بتاتی ہیں کہ فوج میں جانے اور وردی پہننے کے بعد ان کی اہمیت تبدیل ہوگئی ہے اور اب وہ پہلے جیسی غیر اہم نہیں رہیں۔سائرہ یوسف کے ایسے روئیے پر ان کے بوائے فرینڈ ان کے ساتھ نامناسب لہجے میں بات کرتے ہوئے انہیں یاد دلاتے ہیں کہ فوجی وردی پہننے سے ان کی اہمیت تبدیل نہیں ہوئی اور وہ ان کے لیے ویسی ہی ہیں، جس پر بوائے فرینڈ انہیں موبائل دینے سے انکار کرنے کے بعد اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔

بوائے فرینڈ کی جانب سے موبائل فون نہ دئیے جانے پر وہاں اچانک شہریار منور آجاتے ہیں جو کہ ڈرامے میں کیپٹن کا کردار ادا کررہے ہیں، ان کے سخت لہجے اور سمجھانے کے بعد سائرہ یوسف کے سابق بوائے فرینڈ خوف زدہ ہوجاتے ہیں اور شہریار منور کو اپنا موبائل دے دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں : سائرہ اور صدف کنول دونوں ہی ہماری بیٹیاں ہیں، بہروز سبزواری

ڈرامے کے اس سین میں بوائے فرینڈ کی بلیک میلنگ، اس کے نامناسب روئیے، سائرہ یوسف کی جانب سے فوجی وردی پہننے کے بعد اپنی اہمیت تبدیل ہوجانے اور شہریار منور کی جانب سے دبنگ اور ذمہ دارانہ انداز کو دکھانے پر اداکاروں کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے سائرہ یوسف اور شہریار منور کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کی اداکاری کو سراہا اور لکھا کہ ایسے ہی مناظر کو پاکستانی ٹی وی پر دکھانے کی ضرورت ہے۔ اس سین پر جہاں لوگوں نے شہریار منور کی اداکاری کو سراہا، وہیں بعض لوگوں نے سائرہ یوسف کے بوائے کے کردار نوروز کی حالت پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سائرہ یوسف نے ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر ، سابقہ شوہر اور اپنی بیٹی نورے سے متعلق بات چیت کی۔ اس انٹرویو میں میزبان نے سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی طلاق اور بیٹی کی پرورش کے حوالے سے ان سے سوال کیا کہ آپ کو بحیثیت سنگل پیرنٹ کن چیلیجز کا سامنا ہے؟ جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے لیے سنگل پیرنٹ ہونا زیادہ چیلنجنگ نہیں ہے کیونکہ شہروز اور ان کی فیملی مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان دونوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم اپنی بیٹی کی مل کر پیرنٹنگ کریں گے۔اداکارہ نے بتایا کہ نورے کو اپنے والد کی کمی محسوس نہیں ہوتی کہ کیونکہ شہروز اور اس کے دادا دادی اس کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

مشہور سیاسی شخصیات جن کی فضائی حادثات میں موت ہوئی۔

فضائی حادثوں کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی فضائی سفر کی ہے۔         یاد…

2 hours ago

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

4 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

6 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

1 week ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 week ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

2 weeks ago