راولپنڈی میں بدبخت بیٹے کا ماں پر تشدد، ویڈیو سوشل پر وائرل

کہا جاتا ہے رشتے خون کے نہیں احساس کے ہوتے ہیں اگر احساس ہو تو پرائے بھی اپنے بن جاتے ہیں اور اگر احساس مرجائے تو اپنے بھی غیر ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ روالپنڈی میں پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازعے نے بیٹے کا خون سفید کردیا، دو کوڑی کی زمین کے خاطر ارسلان نامی بدبخت اور بے رحم بیٹے نے اپنی سگی ماں کو تھپڑوں اور گھونسوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ ماں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق روالپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں ایک انتہائی ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں بدبخت ارسلان نامی بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے ساتھ مل کر ماں اور بہن کو محض جائیداد کی خاطر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ تاہم بہن زوبیہ اس پورے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی بعدازاں سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بعد پولیس نے ارسلان اور اس کی بیوی بسمہ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

وائرل شدہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکا جس کا نام ارسلان ہے وہ اپنی ماں پر انتہائی بے رحمی کے ساتھ تشدد کررہا ہے اور مغلظات کا استعمال بھی ماں کے لئے کرتا رہا جبکہ ویڈیو میں اگر غور کیا جائے تو بیٹے ارسلان کی بیوی بسمہ اپنے شوہر ارسلان کو والدہ پر تشدد کے لئے اکساتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو میں زوبیہ والدہ کو بچانے دہائیاں دیتی رہتی پر بیٹا مال کی محبت میں اس حدتک اندھا ہوجاتا ہے کہ اس کو کچھ نظر ہی نہیں آتا کہ وہ کیا گناہ کررہا ہے۔

واقعہ کے بعد بہن زوبیہ کی جانب سے ایک اور ویڈیو جاری کہ گئی جس میں وہ بتاتی ہے کہ کس طرح والد کی غیر موجودگی میں بھائی والدہ اور اس کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ بہن زوبیہ کے مطابق ویڈیو کا بنانے کا مقصد یہی تھا کہ لوگ ہماری بات کا یقین کریں تاہم یہ لڑائی گلی میں بھی جس میں میری والدہ بےہوش ہوگئیں اور ہمیں محلے والے اپنے گھر لے گئے اور گھر پر بھائی، بھابی، اس کے ساس سسر اور سالی گھر آگئے جس کے بعد یہ لوگ پراپرٹی کے پیپر اور ساڑھے چار لاکھ روپے گھر سے لیکر فرار ہوگئے۔ ہم نے اس واقعے کی پولیس میں شکایت درج کروائی جہاں ہمارا میڈیکل ہوا اور جس پر لکھا ہے کہ ہم تشدد ہوا ہے لیکن اس کے باوجود پولیس نے ملزم کو ایک گھنٹے میں چھوڑ دیا۔

یہ ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو لوگوں کی جانب سے شدید ردعمل آیا۔ لوگوں کی جانب سے سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا گیا۔ ٹوئیر متاثرہ لڑکی زوبیہ امیر کے نام سے سب سے بڑا ٹرینڈ بن گیا۔

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی پولیس بھی حرکت میں آگئی اور پولس کی جانب سے بیٹے اور بہو پر مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم والدہ پر تشدد کے بعد بیٹا اور بہو گھر سے فرار ہوگئے ہیں۔ جس پر سی پی او نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے اور ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago