رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں مساجد کھلی رہیں گی، نور الحق قادری


0

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے پیر کے روز اعلان کرتے ہوے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران پاکستان کی تمام مساجد کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز کی سخت پابندی کے ساتھ کھلی رہیں گی۔

وفاقی وزیر نور الحق قادری نے اس بات کا اعلان اسلام آباد میں حفظ اور قرات مقابلے میں خطاب کرتے ہوئے کیا،جہاں انہوں نے شہریوں کو مذہبی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔ نورالحق قادری نے کہا کہ گذشتہ سال مقدس مہینے کے دوران مساجد میں ایس او پیز کی پاسداری کی گئی تھی ۔کورونا وائرس ایس او پیز کو گذشتہ سال مساجد میں نافذ کیا گیا تھا۔ اس سال بھی مساجد عبادات کے لئے کھلی رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

Image Source: Reuters

دایکسپریس ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق ، وزیر نور الحق نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ وبائی امراض کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے تصدیق کی کہ حکومت حج سے متعلق معاہدوں پر دستخط کرنے کے لئے سعودی عرب سے جواب کے منتظر ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، “سعودی حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی ، حج کا معاہدہ کیا جائے گا۔”

نور الحق قادری نے کہا کہ تلاوت قرآن کا کلچر گانے اور ناچ کے کلچر کی حوصلہ شکنی کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ 19 وبائی بیماری کے بعد مصر اور دیگر ممالک سے مشہور قاری بھی پاکستان آئیں گے۔

Image Source: Twitter

اس موقع پر رمضان المبارک کے آخری 10 دن کے دوران فیصل مسجد میں “قیام اللیل” کے دوران قرآن پاک کی تلاوت کے لئے حفض القرات مقابلے میں سے کل 14 طلباء کا انتخاب کیا جائے گا۔ جبکہ حفظ اور قرات کا یہ مقابلہ دعوہ اکیڈمی میں منعقد ہوا۔

سعودی عرب نے پیر کو رمضان المبارک کے اگلے مہینے کے منصوبے کا اعلان کوویڈ 19 وبائی امراض کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا ۔ مملکت نے دونوں مقدس مساجد (مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ) میں اجتماعی افطار اور اعتکاف معطل کردیا گیا ہے۔ یہ اعلان دونوں مقدس مساجد کے امور کے سربراہ شیخ عبد الرحمن السدیس نے کی جانب سے کیا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ، شیخ عبد الرحمن السدیس نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ میں یہ پابندیاں مقدس ماہ رمضان کے دوران جاری رہے گی۔ جبکہ اب زم زم کے کولر بھی ہٹا دیئے جائیں، البتہ دو لاکھ زم زم کی بوتلیں روزانہ زائرین میں تقسیم کی جائیں گی۔

واضح رہے رمضان المبارک مسلمانوں کے لئے ایک اہم ترین مہینہ ہے۔ تاہم ، کوویڈ 19 کے بحران کے دوران ، گذشتہ سال مقدس مہینہ بد قسمتی سے ہر سال کی طرح جوش و خروش سے نہیں منایا جاسکا تھا۔ البتہ گزشتہ برس کے مقابلے اس بار حالات قدر بہتر ہیں۔

Story Courtesy: Express Tribune


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *