Categories: اسلاممذہب

جانیے، رمضان المبارک کی رحمتیں جنکی اہمیت کا لوگوں کو اندازہ نہیں

ماہِ رمضان کا آغاز ہوگیا ہے اور رمضان المبارک کی رحمتیں ہر مسلمان پر برس رہی ہیں۔ اسلامی مہینے میں رمضان المبارک وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں مسلمانوں کو ہر نیکی کا انعام ستر گناہ اور اس سے بھی بڑھ کر ملتا ہے۔ یہ ایسا مہینہ جس میں روزانہ گناہ گاروں کی بخشش ہوتی ہے، یہ ایسا مہینہ جس میں رحمتوں کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور شیاطین کو قید کردیا جاتا ہے۔

Ramadan Mubarak Ki Rehmatein :رمضان المبارک کی رحمتیں

بلاشبہ رمضان المبارک کی رحمتیں اور فضلیتیں بیشمار ہیں، اور یہ اس قدر زیادہ ہیں کہ ہمیں اس کا اندازہ بھی نہیں۔لہٰذا اس ماہِ مقدس کی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج آپ سے اس مہینے کی اُن رحمتوں کا ذکر کریں گے جنہیں اپنا کر ہم زیادہ سے زیادہ اس ماہِ مبارک کی برکات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

تراویح

رمضان کی ایک خاص عبادت تراویح کی نماز ہے جو عشاء کے بعد پڑھی جاتی ہے۔ ابتداء میں یہ عام مسلمانوں پر بھی فرض تھی مگر پانچ نمازوں کی فرضیت کے بعد اس کی فرضیت عام مسلمانوں کے لئے منسوخ ہوگئی اور یہ صرف رمضان میں عشاء کے بعد جماعت کے ساتھ پڑھی جاتی ہے۔تراویح کے بارے میں احادیث میں آتا ہے کہ رمضان کی راتوں کے قیام کو رسول اللہ ﷺ نے مسنون قرار دیا اور فرمایا کہ “جس نے ایمان کی حالت میں ثواب کی غرض سے قیام کیا تو اس کے سابقہ گناہ معاف کردئیے جائیں گے۔”

ایک اور جگہ فرمایا کہ “جو آدمی امام کے ساتھ کھڑا رہے یہاں تک کہ وہ نماز ختم کردے تو اس کے لئے رات بھر عبادت کا ثواب لکھ دیا جائے گا۔”

اعتکاف

رمضان المبارک کی رحمتیں بے شمار ہیں ان میں سے ایک اعتکاف ہے جسے ماہ رمضان کی بہترین عبادت سمجھا جاتاہے۔ اعتکاف میں مسلمان دس روز تک ترک دنیا کرکے اپنے خالق کی عبادت میں مشغول رہتا ہے۔ حضرت امام حسین ؓ سے روایت ہے کہ “جس نے رمضان کے آخری دس دن کا اعتکاف کیا وہ ایسا ہے جس نے دو حج اور دو عمرے کرنے کا ثواب پایا۔”

قیام اللیل

رمضان میں سب سے زیادہ باعثِ اجر عمل قیام اللیل ہے۔ قیام اللیل کا مطلب ہے، راتوں میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے عبادالرحمن (رحمن کے بندوں) کی جو صفات بیان فرمائی ہیں، ان میں ایک یہ ہے، ترجمہ:”ان کی راتیں اپنے رب کے سامنے قیام و سجود میں گزرتی ہیں۔”

ایک جگہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ “جس نے رمضان (کی راتوں) میں ایمان کی حالت میں ثواب کی نیت سے قیام کیا، تو اس کے پچھلے گناہ معاف کردیے جائیں گے۔”(صحیح بخاری)

راتوں کا قیام رسول اللہ ﷺ کا بھی مستقل معمول تھا۔ صحابہ کرام ؓ  بھی اس کا خصوصی اہتمام فرماتے تھے۔ جبکہ رمضان المبارک میں اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔

صدقات

ماہِ رمضان میں صدقہ و خیرات کرنے کا دُگنا ثواب ملتا ہے۔حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں،نبی کریمﷺ بھلائی کے کاموں میں سب سے زیادہ سخاوت کرنے والے تھے ، آپ کی سب سے زیادہ سخاوت رمضان کے مہینے میں ہوتی تھی۔اس مہینے میں (قرآن مجید کا دور کرنے کے لیے) جب آپﷺ جبرائیل امینؑ سے ملتے تو آپﷺ کی سخاوت اتنی زیادہ اور عام ہوتی جیسے تیز ہوا ہوتی ہے، بلکہ اس سے بھی زیادہ۔(صحیح مسلم)۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان المبارک میں عام دنوں کے مقابلے میں صدقہ و خیرات کا زیادہ اہتمام کرنا چاہیے۔ صدقہ و خیرات کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے فقراء و مساکین، معذور اور بے سہارا افراد کی ضروریات پر خرچ کرنا اور اُن کی خبر گیری کرنا، بھوکوں کو کھانا فراہم کرنا، بیماروں کا علاج و معالجہ کرانا، یتیموں اور بیواؤں کی سرپرستی کرنا، مقروضوں کو قرض کے بوجھ سے نجات دلانا اور اس طرح کے دیگر ضرورت مند افراد کے ساتھ تعاون و ہمدردی کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: چند اچھی بنائی گئیں عادات جو رمضان المبارک کے بعد بھی ضروری ہیں

مزید برآں، اس رمضان المبارک کی رحمتیں سمیٹنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم ان کاموں کے ساتھ اپنے اعمال کا محاسبہ بھی کریں اور ان کی اصلاح کریں۔ بحالت روزہ کثرت سے اعمال صالحہ انجام دیں، رمضان کی ہر رات میں شب بیداری کرکے قیام دعا، استغفار اور میں مصروف رہنے کی کوشش کریں تاکہ رمضان المبارک کی رحمتیں سمیٹنے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کا قرب بھی حاصل کرسکیں۔

Zameer Ali

Recent Posts

مشہور سیاسی شخصیات جن کی فضائی حادثات میں موت ہوئی۔

فضائی حادثوں کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی فضائی سفر کی ہے۔         یاد…

7 hours ago

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

4 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

6 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

1 week ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 week ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

2 weeks ago