پانچ جاپانی پھل كے فائدے آپ کی جِلد كے لیے

نارنجی رنگ کا، وٹامنز سے بھرپور پھل املوک ‘جاپانی پھل’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس پھل کو جاپان میں کاشت ہونے کی بنا پر جاپانی پھل کا نام دیا گیا ہے۔ اسے انگریزی میں پرسیمون بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ ترش اور مزیدار ہوتا ہے۔ اس کا گودا نہایت نرم ہوتا ہے، اس لئے چاہیں صرف اس کا گودا کھائیں یا اسے چھلکے سمیت کھائیں دونوں ہی صورتوں میں جاپانی پھل کے فائدے ہی فائدے ہیں۔

Japani Phal Ke Fayde :جاپانی پھل کے فائدے

غذائی لحاظ سے جاپانی پھل پوٹاشیم، فاسفورس اور وٹامن سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔ ایک 100 گرام پھل میں 70 کیلوریز، 18.59 گرام کاربوہائیڈریٹس، 0.58 گرام پروٹین، 0.19 گرام چکنائی، 3.6 گرام فائبر، 81 مائیکرو گرام وٹامن اے، 7.5 ملی گرام وٹامن سی، 253 مائیکرو گرام بیٹا کیروٹین،  161 ملی گرام پوٹاشیم، 17 ملی گرام فاسفورس، 8 ملی گرام کیلشیئم، ایک ملی گرام سوڈیم اور 150 مائیکرو گرام آئرن موجود ہوتے ہیں۔ان بیشمار وٹامنز اور منرلز کی وجہ سے جاپانی پھل کے فائدے ہماری صحت کے ساتھ ساتھ ہماری جِلد پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں، کیسے؟ آئیے جانتے ہیں۔

:جِلد چمکدار بناتا ہے

Image Source: Unsplash

جاپانی پھل کا فیس ماسک جلد کو چمک دار بنانے کے لیے بہترین ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے، ای اور کیروٹین کی موجودگی جِلد کو قدرتی چمک فراہم کرکے اسے دلکش اور خوبصورت بناتی ہے۔اپنے چہرے پر قدرتی چمک بڑھانے کے لئے اس کا گودا چہرے پر لگائیں اور تیس منٹ کے بعد چہرہ پانی سے دھولیں۔

:بڑھتی عمر کے اثرات کم کرتا ہے

Image Source: Unsplash

جاپانی پھل کے چھلکے میں موجود فائٹو کیمیکل جلد پر نمودار ہونیوالے بڑھتی عمر کے اثرات اور جھریوں سے بچاتا ہے۔ان اینٹی ایجنگ خصوصیات سے جلد جوان اور صحت مند رہتی ہے۔یہ پھل جِلد میں فری ریڈیکل کی افزائش کو روکتا ہے اور جِلد پر بڑی عمر کے اثرات کو ظاہر نہیں ہونے دیتا۔

:جِلد کی زائد چکنائی کو روکتا ہے

Image Source: Unsplash

جِلد میں پائی جانیوالی زیادہ چکنائی جلد کے مساموں کو بند کرتی ہے جس سے مہاسے پھوٹ پڑتے ہیں۔جاپانی پھل کا گودا،کھیرے کے جوس کے ساتھ چہرے پر لگانے سے مساموں کو صاف کرنے اور زائد چکنائی کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔

:جِلد کو جھریوں سے بچاتا ہے

Image Source: Unsplash

جاپانی پھل میں موجود آکسی ڈنٹ لائیکو پین قدرتی سن اسکرین کا کام دیتا ہے اور الٹراوائلٹ شعاعوں سے بچاتا ہے، لائیکو پین کا روزانہ استعمال جلد کو دھوپ سے ہونے والے نقصان سے بچا کر جلد پر جھریاں اور لکیریں نہیں پڑنے دیتا۔

مزید پڑھیں: جاپانی پھل املوک کھانے میں مزیدار اور فائدے بےشمار

یوں تو جاپانی پھل کے کئی فائدے ہیں لیکن یہاں آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ جاپانی پھل ایک اینٹی آکسیڈنٹ پھل بھی ہے جس کے باعث اس سے بہت سی بیماریوں سے تحفظ میں مدد ملتی ہے، یہ جسم سے فاضل مادوں کو زائل کرنے سمیت دل کی بیماریوں، کینسر، شوگر، ذہنی تناؤ سے بھی بچاتا ہے۔یہ ایک گرم مزاج پھل ہے اس لئے اگر آپ اسے جِلد پر لگانے کے ساتھ کھانا بھی چاہتے ہیں تو ذرا اعتدال میں کھائیے گا۔اس کا ذائقہ تھوڑا ترش ہوتا ہے اسی وجہ سے بہت سے لوگ اسے کھانا پسند نہیں کرتے ہیں لیکن قدرت کے اس خاص پھل کو ضائع نہ کریں، بلکہ اپنی غذا میں شامل کریں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔

Zameer Ali

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago