میری شادی ارینج ہے اور ہم دونوں کو ہی شادی نہیں کرنی تھی، رباب ہاشم

ضد، پیا من بھائے، ،منت، کم ظرف اور میرے محسن جیسے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ رباب ہاشم نے 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران اچانک شادی کرکے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔ دھیمی لہجے اور بھولی بھالی دیکھنے والی رباب ہاشم نے جب اپنے مایوں اور نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو سبھی ان کے حسن کے گرویدہ ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی تصویریں وائرل ہوگئیں تھیں۔

Image Source: File

البتہ اداکارہ نے میڈیا میں اپنے شوہر کے نام کے علاوہ کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ اگرچہ ان کے دولہا جن کا نام صہیب شمشاد کے حوالے سے میرج بیورو والی مسز خان نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اداکارہ کے لیے لڑکا انہوں نے ڈھونڈا ہے۔ ان کی اچانک شادی پر یہ افواہیں بھی زیر بحث رہیں تھیں کہ اداکارہ نے گھر والوں کا دباؤ میں آکر شادی کی ہے جا کی انہوں نے تردید کردی تھی۔

Image Source: File

تاہم ،حال ہی میں رباب ہاشم نے ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی اور پاکستان سے دبئی شفٹ ہونے کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

اپنی شادی کے حوالے سے انہوں نے میزبان کو بتایا کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ ارینج میرج ہے۔ ہم دونوں ایسے لوگ تھے جن میں ایک چیز مشترک تھی اور وہ یہ کہ ہم دونوں میں سے کوئی بھی شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ چونکہ ہم دونوں پہلے اپنا کیریئر بنانا چاہتے تھے، ہم صرف کام کرنا چاہتے تھے اور شادی نہیں کرنا چاہتے تھے۔ اداکارہ نے مزید کہا، ہماری فیملیز ایک دوسرے کو جانتی ہیں اور وہ ہماری شادی کروانے چاہتی تھیں۔ اس دوران کوویڈ آیا، جس میں ہمارے والدین کو شادی کے لیے ہم پر دباؤ ڈالنے کا موقع مل گیا۔

اس انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے ایکٹینگ کیرئیر کے حوالے سے اپنی والدہ کے تعاون کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ اپنا گریجویشن مکمل کر رہی تھیں تو ان کی والدہ ان کا اسکرپٹ پڑھتی تھیں اور وہ میرے اسکرپٹس کی منظوری دیتی تھیں۔ ان کی منظوری ملنے کے بعد میں ٹیم سے میٹنگ کرتی تھی۔

Image Source: Instagram

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میری والدہ ہمیشہ میرے ساتھ ہوتی تھیں کیونکہ وہ یہ جاننا چاہتی تھی کہ سیٹ کا ماحول کیسا ہے اور پروڈکشن ہاؤس کیسا ہے جس کے ساتھ میں کام کر رہی ہوں۔

خیال رہے کہ رباب ہاشم کے علاوہ کورونا کی وباء میں لاک ڈاؤن کے دوران کئی ستارے ازدواجی بندھن میں بندھے۔ ان مشہور شوبز شخصیات میں عمیر جسوال اور ثناء جاوید، فلک شبیر اور سارہ خان ، شہروز سبزواری اور صدف کنول کے علاوہ کئی دیگر نام شامل ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 month ago