علیزے شاہ کو ‘رنگ گورا’ کرنے کا کمرشل کرنا مہنگا پڑگیا، صارفین کی شدید تنقید

بھولی سی صورت والی علیزے شاہ اپنی اداکاری سے زیادہ نت نئے تنازعات کی زد میں رہتی ہیں۔اس مرتبہ ایک کمرشل میں کام کرنا ان کے لئے پریشانی کا سبب بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق معاملہ کچھ یوں ہوا ہے کہ علیزے شاہ رنگ گورا کرنے والی مشہور کریم ’فیس فریش’ کے کمرشل میں جلوہ گر ہوئی ہیں جس پر انہیں صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Image Source: Instagram

اداکارہ نے حال ہی میں یہ کمرشل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جو صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا۔ لوگوں نے اس پوسٹ پر ‘واہیات‘، ‘جھوٹی’ اور ‘استغفر اللہ’ جیسے کمنٹ کرنے کے ساتھ جلے کٹے تبصرے بھی کئے اور اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مذکورہ پوسٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ ‘آپ فیئرنس کریم کو کیوں فروغ دے رہی ہیں؟ لوگوں کو اپنی جلد کے ساتھ مطمئن رہنے پر مائل کرنے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ ہم خوبصورتی کے ان طے شدہ معیارات سے کب جان چھڑائیں گے؟’ ایک صارف نے لکھا کہ ‘میرا خیال تھا کہ ہم گورا کمپلیکس سے جان چھڑاچکے ہیں’۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘آپ کی جلد کو تباہ کرنے کے لئے ایک اور پروڈکٹ آگئی ہے’۔

Image Source: Screengrab
Image Source: Screengrab

ڈرامہ سیریل ‘عشق تماشا‘، ‘عہد وفا’، ‘میرا دل میرا دشمن‘ میں بہترین پرفارمنس پیش کرنے والی علیزے شاہ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سےلگایا جاسکتا ہے کہ انسٹاگرام پر ان کو 36 لاکھ 93 ہزار سے زائد لوگوں نے فالو کیا ہوا ہے، اداکارہ خود بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس علیزے شاہ کی برائیڈل ویک میں ریمپ پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی تھی، اس ویڈیو پر اداکارہ کے مداحوں نے تو ان کے ساتھ ہمدردی دیکھائی تھی تاہم ناقدین نے طنزیہ اور مزاحیہ تبصرے کئےتھے۔ بعد ازاں، علیزے نے اس واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کے اور شازیہ منظور کے درمیان کنفیوژن تھی، جس وجہ سے وہ گر پڑیں۔اداکارہ نے شازیہ منظور کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اس واقعے کے بعد شازیہ منظور نے مجھے پیار سے اٹھایا اور میرا حوصلہ بڑھایا۔ علیزے شاہ اگرچہ باصلاحیت اداکارہ ہیں لیکن وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ خبروں میں اِن رہنے کے گُر سے بھی بخوبی واقف ہیں، جبھی کبھی وہ اپنی سُریلی آواز کا جادو جگاتی ہیں تو کبھی اپنی لمبی زلفیں کٹواکر صارفین کی توجہ حاصل کرلیتی ہیں۔

علاوہ ازیں، گزشتہ دنوں علیزے شاہ کی ‘ہمشکل’ کی ویڈیوز کے سوشل میڈیا پر خوب ہی چرچے ہوئے۔انسٹاگرام پر علیزے کی ہمشکل رانیہ کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں انگلش گانے پر ڈانس موو کرتے دیکھا گیا۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر سب حیران رہ گئےکیونکہ علیزے کی ہمشکل رانیہ کے نین نقوش ہی نہیں بلکہ ان کا ہیئر اسٹائل بھی علیزے سے کافی ملتا جلتا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

2 weeks ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago