ملکہ برطانیہ کی 96ویں سالگرہ پر ‘باربی ڈول’ کا نیا ایڈیشن متعارف

کھلونے بنانے والی کمپنی میٹل نے ملکہ برطانیہ سے اپنی محبت اور عقیدت کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے ان کی سالگرہ پر ان سے ملتی جلتی باربی ڈول کو اپنے کلیکشن میں شامل کرلیا۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی 96 ویں سالگرہ کےاعزاز میں معروف گڑیا “باربی ڈول” بنانے والی کمپنی نے نیا ایڈیشن متعارف کراکے ملکہ برطانیہ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔

یہ باربی ڈول ہو بہو ملکہ برطانیہ کا دوسرا روپ لگتی ہے، اس نے سفید گاؤن ، ہاتھوں میں دستانے، گلے میں پیش قیمتی پتھروں کا ہار اور سر پر ہیروں کا تاج سجایا ہوا ہے جو دراصل ملکہ الزبتھ نے اپنی شادی کے دن پہنا تھا۔ یہ باربی ڈول جون کے شروع میں لندن کے سٹورز میں دستیاب ہو گی۔

Image Source: Instagram

برطانوی ملکہ الزبتھ 21 اپریل 1926 کو پیدا ہوئیں ، وہ تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک راج کرنے والی حکمران ہیں، انہوں نے دو ماہ قبل تخت نشینی کی سترہویں سالگرہ منائی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 96 ویں سالگرہ کے موقع پر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے شاہی محل پہنچی جہاں انہوں نے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ملاقات کی۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر ملکہ برطانیہ کے پوتے شہزادہ ولیم نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور مرحوم شہزادہ فلپ کے ہمراہ ان کی تصویر شیئر کی۔ سوشل میڈیا پر شاہی خاندان اور برطانوی عوام کی جانب سے بھی ملکہ برطانیہ کی سالگرہ مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سالگرہ کے موقع پر ان ایک تصویر جاری کی گئی ہے، جس میں ملکہ کو دو گھوڑوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصویر ونڈسر کیسل میں لی گئی تھی، جہاں ملکہ اب اپنا زیادہ تر وقت گزارتی ہیں۔اس کے علاوہ شاہی خاندان نے سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ 1928 کی دو سالہ شہزادی الزبتھ کی تصویر بھی ٹوئٹ کی۔

خیال رہے کہ اپنی صحت اور غذا کا نہایت خیال رکھنے والی ملکہ برطانیہ گزشتہ دنوں کورونا کا شکار ہوگئیں تھیں اور انہوں نے ابتداء ہی میں خود کو شاہی قلعہ ونڈسر میں محدو کرلیا تھا اور اس دوران شاہی ریسیپی سے تیار کردہ اپنا ٹماٹو کیچپ اور براؤن ساس مارکیٹ میں متعارف کرایا تھا، جس کی قیمت مارکیٹ میں پہلے سے دستیاب برانڈز سے کہیں زیادہ تھی ۔تاہم کورونا وائرس سے کو شکست دینے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا پہلا پیغام بھی شیئر کیا تھا۔ نیز کورونا کی وجہ سے ملکہ کی سالگرہ سادگی سے بغیر کسی مرکزی تقریب کے منائی گئی تھی اور ملکہ کے حکم پر انہیں پیش کی جانے والی اکیس توپوں کی سلامی کو منسوخ کردیا گیاتھا۔

مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ نے کیا پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف، پاکستانیوں کے سرفخر سے بلند

علاوہ ازیں، ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم نے حالیہ دنوں میں ملک کے آئندہ بادشاہ اور ملکہ کے ناموں کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا اور اس سے شاہی محل کے اگلے وارثوں کے بارے میں جاری چہ مہ گوئیوں کا بھی خاتمہ ہوگیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago