پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا بڑا فیصلہ، مشہور و معروف چینی ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن ” ٹک ٹاک” پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فیصلہ ٹک ٹاک پر نامناسب مواد نہ ہٹانے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ملک بھر میں ٹک ٹاک موبائل ایپلیکیشن کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے آج ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ مشہور سوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر نامناسب، غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کے خلاف مختلف حلقوں کی جانب سے شکایتیں موصول ہورہی تھیں، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے کی طرف سے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے کو عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک پر موجود مواد کا خود سے موئنہ کیا گیا، جس کے بعد جس کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ سے متنازع اور غیرمناسب مواد ہٹانے کے لئے متعدد بار درخواست کی گئی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا، اس سلسلے میں پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک انتظامیہ کو ہدایت پر عمل کرنے کے لئے مناسب وقت بھی دیا گیا تاہم ٹک ٹاک انتظامیہ نے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیا، جس کے باعث ملک بھر سے ٹک ٹاک بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تاہم اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ پی ٹی اے نے اس فیصلے سے متعلق ٹک ٹاک انتظامیہ کو مکمل طور پر آگاہ کردیا گیا ہے البتہ اگر ٹک ٹاک انتظامیہ دی سفارشات اور ہدایت پر کرتے ہوئے غیرمناسب اور غیر اخلاقی مواد کو ہٹانے سے متعلق کوئی میکانزم ( طریقہ کار) متعارف کرواتا ہے تو اس فیصلے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل ہی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی جانب سے اس سلسلے میں پانچ ڈیٹنگ ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کی ہے جن میں مشہور و معروف ٹنڈر، سے ہائے، ٹیگڈ، اسکاؤٹ اور گرینڈ شامل ہے۔

خیال رہے چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اپنے ایک دیئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے متعلقہ اداروں کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ ٹک اور اس طرز کی دیگر ایپلیکیشن کو محدود کرنے یا بند کیا جائے. کیونکہ معاشرے میں اس طرح کی ایپلیکیشنز فحاشی اور بہودگی پھیلانے کا ذریعہ بن رہی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب اگر پڑوسی ملک بھارت کی بات کی جائے تو وہاں بھی چین اور بھارت کے مابین پیدا ہونے والے تنازعے کے بعد بھارت نے بھی کئی چینی موبائل ایپلیکیشنز کو بھارت میں بند کردیا ہے۔ جبکہ عالمی طاقت امریکہ کی جانب سے بھی اس موبائل ایپلیکیشنز کے حوالے سے بڑے تحفظات ہیں، جس کے باعث امریکہ ماضی میں اس ایپ پر پابندی کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

20 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

7 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago