پی ایس ایل سیزن 6 کے ملتوی ہونے کا ذمہ دار کون؟ انٹرنیٹ صارفین برہم


0

ٹیم مالکان سے ایک میٹنگ کے بعد اور کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فوری طور پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ، بورڈ نے یہ فیصلہ سات کیسز مثبت آنے کے بعد کیا ، ایونٹ کا آغاز گزشتہ ماہ 20 فروری کو ہوا تھا، لیکن اب شروع ہوچکا ہے الزام تراشیوں کا سلسلہ کہ آخر کون قصور وار جس کے باعث ایونٹ ملتوی ہوا؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ گزشتہ روز ملتوی کرنے فیصلہ ، اگرچے ایونٹ ابھی اپنے افتتاحی مراحل کراچی میں طے کررہا تھا کہ اچانک افسوسناک خبریں سامنے آنا شروع ہوئیں اور جب پی ایس ایل کے 7 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس مثبت آیا تو پھر پی سی بی نے فوری طور پر ایونٹ کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

psl 6 ruining
Image Source: Twitter

ایک ہی حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “تمام شرکا کی صحت اور تندرستی بہت اہم ہے۔” ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کو معطل کرنے کا فیصلہ ٹیم کے مالکان سے ایک میٹنگ کے بعد کیا گیا تھا۔ 20 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کی میچز میں سات کھلاڑیوں میں کرونا مثبت آنے کے بعد میچز ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

پی سی بی ٹورنامنٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے باحفاظت اور محفوظ واپسی کے لئے انتظامات پر توجہ دے گی۔ اس کے علاوہ چھ ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے لئے پی سی آر کے دوبارہ ٹیسٹ ، ویکسین اور آئسولیشن کی سہولیات کا انتظام کیا جارہا ہے۔

اس موقع لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا ایونٹ شروع ہونے سے قبل ہی ان کا خیال تھا کہ کورونا وباء کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پی ایس ایل سیزن کو ملتوی کردیا جانا چاہئے۔

جیو نیوز کے مطابق عاطف رانا کا مزید کہنا تھا کہ، “بدقسمتی سے، پی سی بی کا موقف تھا کہ ہمیں اس منصوبے کو جاری رکھنا چاہئے اور جس پر دیگر فرنچائزز نے بھی اس کی حمایت کی تھی جبکہ ہوٹل کے کمروں میں بائیو سکیور بببل تیار کرنے کی ضمانت دی گئی تھی۔

javed aftridi ruining psl
Image Source: Twitter

اس حوالے سے شائقین کرکٹ 3 لوگوں سے کافی ناراض اور نالاں دیکھائی دیتے ہیں اور پی ایس ایل کو ملتوی کروانے ذمہ دار بھی ٹہرا رہے ہیں۔ ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ ماہ ، پی سی بی نے فاسٹ بولر وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی ٹیم کے ساتھ دوبارہ کھیلنے کی اجازت دی تھی، جنہوں نے تین دن کی قرنطینہ کی مدت بھی پوری نہیں کی۔

اطلاعات کے مطابق دونوں کھلاڑی قرنطینہ کے اندر موجود تھے، جہاں دونوں کی جانب سے پروٹوکول کو توڑا گیا، دونوں کھلاڑیوں نے فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی سے بائیو سکیورٹی بببل سے باہر جاکر ملاقات کی۔ اس سلسلے میں مشہور جرنلسٹ ڈینس پولارڈ نے لکھا کہ بلاشبہ یہ دونوں کھلاڑی وائرس لیکر نہیں آئے لیکن ان کے اس عمل سے پتہ لگتا ہے کہ قوانین کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ 2 ٹیموں میں شامل دیگر 3 کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کو رواں مہینے کی 22 تاریخ تک مکمل ہوجانا تھا۔

واضح رہے رواں ہفتے اسلام آباد یونائٹڈ کے لیگ اسپنر فواد احمد پی ایس ایل 6 کے پہلے کھلاڑی تھے، جن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے نتیجے میں پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹر کے مابین 1 مارچ کو ہونے والے میچ کو ملتوی کردیا گیا تھا بعدازاں دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لئے گئے تھے، جس میں سب کے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

لیکن افسوس کے ساتھ پھر یہ سلسلہ رکا نہیں، میچ کے اگلے ہی روز 2 اوور سیز کھلاڑیوں سمیت لوکل اسٹاف ممبرز کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایونٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کردیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *