محمد زبیر کی ویڈیو لیک کرنے میں کس کا ہاتھ ہے؟قیاس آرائیاں جاری


0

حال ہی میں منظر عام پر آنے والی اس ویڈیو میں مبینہ طور پر سابق گورنر سندھ اور نواز شریف و مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کو نامعلوم خواتین کے ساتھ نجی تعلقات قائم کرتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ محمد زبیر نے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہونے والے اس لیک ویڈیو کو ’جعلی’ قرار دے دیا ہے۔

لیگی رہنما محمد زبیر جو کہ اسد عمر کے بھائی بھی ہیں اور ان کا شمار ملک کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ محمد زبیر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے شدید ناقد ہیں اور اکثر ٹی وی شوز میں حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر سخت تنقید کرتے نظر آئے ہیں۔ان کی نجی نوعیت کی یہ ویڈیو اس وقت پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے اور صارفین اس پر تبصرے اور میمز بھی شیئر کر رہے ہیں۔

Image Source: Twitter

اس حوالے سے بہت سے صارفین نے یہ قیاس آرائی کی ہے کہ ویڈیو لیک کرنے کے پیچھے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا ہاتھ ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ زبیر سیاسی پارٹی چھوڑنے کا ارادہ کر رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ ویڈیو جاری کی گئیں۔ اس کے علاوہ اس لیک ویڈیو کے معاملے کو مریم نواز کے سابقہ بیان سے بھی منسلک کیا جا رہا ہے جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ ان کے پاس بہت سے لوگوں کی نجی ویڈیوز ہیں جو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے احکامات کے مطابق وقتاً فوقتاً جاری کی جائیں گی۔

محمد زبیر نے اس ویڈیو پر اپنے ردعمل میں ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ کوئی سیاست نہیں بلکہ انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔ انہوں نے ویڈیو کو ’جعلی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے پیچھے جو بھی ہے اس نے انتہائی شرم ناک حرکت کی ہے۔

مزید پڑھیں : ویکسینیشن سیاسی رہنماؤں کے بچوں کو لگانے کا معاملہ، صحت اہلکار معطل

محمد زبیر نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ میں نے ایمانداری، خلوص نیت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے اور میں پاکستان کی بہتری کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ سیشن جج نے نوجوان کو فحش ویڈیو بھیج کر ہراساں کرنے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ نوجوان خواجہ فہیم کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج محمد عطا ربانی نے فیصلہ سنایا۔

Image Source: Twitter

درخواست میں نوجوان کا کہنا تھا کہ سردار تنویر الیاس کے ساتھ اسلام آباد کے سینٹورس مال میں ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد سردار تنویر الیاس خان نے اپنے نمبر سے انہیں فحش ویڈیوز بھیجی اور ہراساں کیا۔ تاہم ، جب اس چیٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو عوام نے شفاف تحقیقات اور گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں ، پاکستان کے معروف موٹیویشنل اسپیکر اور لکھاری قاسم علی شاہ نے پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی اپنی چند نیم عریاں تصاویر کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کرکے وضاحت کی تھی۔ ان کی چند ذاتی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد سے ان کے حوالے سے مختلف دعوے کیے جا رہے تھے کہ آئندہ چند روز میں مزید تصاویر بھی سامنے آئیں گی۔ ان تصاویر کی وجہ سے ‘ٹوئٹر’ پر ان کے نام کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈنگ میں رہا جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی تصاویر پر میمز اور مختلف مزاحیہ تبصرے بھی کیے گئے۔ البتہ انہوں نے ان تصاویر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تصاویر کسی نے ان کے فون سے لیک کیں اور انہوں نے اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت بھی درج کرادی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *