لیگی رہنما کا قومی کرکٹر محمد حفیظ کو کرارا جواب


0

پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما حنا پرویز بٹ یوں تو سیاسی بیان بازی کے وجہ سے کافی سرخیوں میں رہتی ہیں لیکن اس بار مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی حمایت میں ٹویٹ کرنے پر سابق کپتان محمد حفیظ پر طنز کے نشتر چلا دیئے۔

قومی کرکٹر محمد حفیظ کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ (نواز) حنا پرویز بٹ نے سیاست میں مداخلت کرنے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا، حمایت والی ٹوئٹ پر تبصرہ کیا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی اور اب ایک ووٹ چور کو سپورٹ کر رہے ہو۔ بہتر ہے منہ بند کرکے کرکٹ کھیلیں اور سیاست پر تبصرہ نہ کریں۔

رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) حنا پروز بٹ کی جانب سے یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب قومی کرکٹر محمد حفیظ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حمایت میں پیغام جاری کیا گیا۔ محمد حفیظ نے پیغام میں لکھا “ماسٹر اسٹروک، ووٹ آف کانفیڈینس، عمران خان پی ٹی آئی۔

واضح رہے ہفتے کے روز وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا، اگرچہ انہیں بطور وزیراعظم پاکستان خدمات سرانجام دینے کے لئے341 کے ایوان میں سے 172 ارکین اسمبلی کے ووٹ درکار تھے، جس میں انہوں نے 178 ووٹ حاصل کئے اور یوں ایوان میں ایک بار پھر سے ان کے حق میں اعتماد کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ایوان میں ووٹنگ کے عمل کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے تحریک اعتماد کا نتیجہ سنایا گیا ، جس کے تحت وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 178 ووٹ حاصل کئے، جبکہ یہ بات یہاں غور طلب ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تحریک اعتماد میں جو ووٹ حاصل کئے، وہ 2018 میں وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے سے زیادہ ہیں، کیونکہ اس وقت انہوں نے 176 ووٹ حاصل کئے تھے۔

Image Source: Twitter

دوسری جانب حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ایوان میں اکثریت حاصل ہونے کے باوجود اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی سے شکست ہوئی، جس سے یہ واضح ہوتی ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کچھ اپنے اراکین اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن اتحاد کے نمائند کو ووٹ دیئے گئے۔

یہی نہیں قومی کرکٹر محمد حفیظ کو ناصرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پروز بٹ کی جانب سے سیاسی مداخلت پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ دیگر عام ٹوئیٹر صارفین بھی جانب سے بھی سابق کپتان کو سیاسی معاملے میں مداخلت پر آڑے ہاتھوں لیا، کہا کہ محمد حفیظ وہ ہی کام کریں جو وہ بہتر انداز میں کرسکتے ہیں یعنی وہ محض کرکٹ پر دھیان دیں ۔

خیال رہے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بڑی تعداد میں شوبز ستاروں اور مشہور سیلبریٹز کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی تھیں جن میں اداکار فیروز خان، اداکار فہد مرزا، اداکار شان، گلوکار گوہر رشید، سابق کرکٹر وقار یونس، گلوکار ہارون رشید کے نام نمایا ہیں۔

یاد رہے رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) حنا پرویز بٹ کچھ عرصہ قبل اس وقت کافی تنقید کی زد میں رہیں تھیں، جب ان کی جانب سے بیان دیا گیا تھا کہ بی بی سی اردو، بی بی سی نیوز کے مقابلے زیادہ مستند ادارہ ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *