شاہ رخ خان سے ملنے کے لئے ہانیہ عامر بےتاب


0

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی وڈ کے ‘بادشاہ’ شاہ رخ خان سے ملاقات کی خاص اپیل کرڈالی۔

Please Meet Me Hania Aamir Says To Srk “

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی ان معروف شخصیات میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر بے حد ایکٹو رہتی ہیں اور روز کی بنیاد پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ کے چاہنے والے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی ہیں، دونوں ہی ممالک میں ہانیہ کی شہرت یکساں ہے اور اسی سبب ان کے ہر ڈرامے اور سوشل میڈیا پوسٹ کی دھوم دونوں ممالک میں ہی مچتی ہے۔

:مذید پڑھیئں

رومانوی تعلقات انتہائی نازک ہوتے ہیں ، ہانیہ عامر نے اپنے ریلشن کے بارے میں دل کھول کر بتادیا

Please Meet Me Hania Aamir Says To Srk

کبھی میں کبھی تم کی کامیابی کے بعد سے ہانیہ عامر مختلف ممالک میں اپنے مداحوں سے ملاقات اور انٹرویوز کیلئے دورے پر ہیں جہاں سے ان کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔

ہانیہ عامر ان دنوں غیر ملکی دورے پر کینیڈا میں موجود ہیں جہاں ٹورنٹو میں اداکارہ کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس دوران مداحوں نے ہانیہ سے دلچسپ سوالات پوچھے


اب اداکارہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان سے ملنے کے خواہش کا اظہار کرتے دیکھا گیا ہے۔


حال ہی میں ان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں میزبان ہانیہ عامر سے سوال کرتا ہے کہ کیا ان کی شاہ رخ خان سے ملاقات ہوئی ہے ؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ابھی تک شاہ رخ خان سے نہیں مل سکیں اور یہ بہت افسوس کی بات ہے انہوں نے مزید کہا کہ ’شاہ رخ خان اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں تو مجھ سے مل لیں پلیز‘۔میرے دماغ میں تو یہ ہے کہ ہمیں دوست ہونا چاہیے۔

ہانیہ عامر نے گزشتہ سال لندن ٹرپ کے دوران شاہ رخ خان کا ’سگنیچر‘ اسٹیپ دیتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی تھی جس کو نہ صرف اداکارہ کے مداح بلکہ کنگ خان کے مداحوں نے بھی خوب پسند کیا تھا۔ بعدازاں وہ شاہ رخ خان کے وائرل گیت ‘چلیا’ پر رقص کرتی بھی دکھیں۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر شاہ رُخ خان کی بڑی مداح ہیں اور وہ ان کے سگنیچر انداز میں ویڈیو بھی بناتی نظر آچکی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *