بریانی ہم شرمندہ ہیں ! گلابی باربی بریانی انصاف کی منتظر

باربی اور گلابی رنگ آج کل ہولی وڈ فلم ’باربی‘ کی وجہ سے کافی مشہور ہے اور اسی ٹرینڈ کی پیروی کرتے ہوئے ایک شیف نے گلابی یعنی باربی بریانی بناڈالی

اس بریانی کے بعد بھارتی شیف حنا کوثر رَد کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سماجی پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلابی رنگ کی بریانی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں چاولوں سے لےکر مصالحے، رائتہ اور دیگر تمام چیزوں گلابی رنگ میں تبدیل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 21 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہولی فلم ’باربی‘ دنیا بھر میں مقبول ہوئی تھی، ریلیز کے دوران پاکستان سمیت دیگر اداروں نے فلم میں باربی (جس کا کردار اسٹاز مارگٹ روبی نے ادا کیا ہے) اور کین (جس کا کردار اسٹار رائن گوسلنگ نے ادا کیا ہے) کا روپ دھار کر تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: گھر پر ہی بنائیں پانچ مزیدار اور منفرد بریانی کی ترکیب

اس دوران سوشل میڈیا پر تقریباً ہر اداکار، انفلونسر اور یوٹیوبرز نے گلابی رنگ کے کپڑے پہنے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔

اسی ٹرینڈ کو دیکھتے ہوئے بھارتی شیف/بیکر حنا کوثر نے بھی کچھ نیا کرنے کا سوچا اور ’پنک بریانی‘ بنا لی۔

وائرل ویڈیو میں شیف گلابی رنگ کا مصالحہ اور گلابی رنگ کے چاول دکھا کر کہہ رہی ہیں کہ ’باربی بریانی اچھی لگ رہی ہے نا؟‘

Pink Barbie Biryani

اس کےعلاوہ اسی ویڈیو میں شیف حنا کوثر ایک برتن میں گلابی رنگ کا رائتہ ڈال رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ’اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ یہ کیا ہے تو یہ باربی بریانی کا رائتہ ہے، باربی بریانی ہے تو رائتہ بھی باربی ہونا چاہیے نا؟‘

یہ ویڈیو دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین نے افسوس اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بریانی کی توہین ہے‘، کچھ صارفین نے لکھا کہ ’ابھی اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیں اس سے پہلے میں اپنا فون پھینک دوں‘، ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’میری بریانی کے ساتھ ایسا مزاق کرنے کی ہمت کہاں سے آئی؟‘

اسی ویڈیو پر سوال کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ کولڈ ڈرنک گلابی کیوں نہیں ہے؟ جبکہ ایک اور صارف نے ویڈیو دیکھتے ہی ہنسنے والے ایموجی شئیر کیا اور ساتھ ہی استغفراللہ لکھ دیا۔

ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’بریابی، ہم شرمندہ ہیں‘، ایک صارف نے مشورہ دیا کہ ’اگلی بار باربی نہاری اور باربی کلچے بھی بنائیے گا‘۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago