پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کی فضائی میزبان نے قومی ائیر لائن کے موٹو ”باکمال لوگ، لاجواب پرواز” پر عمل کرتے ہوئے مسافر کو لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی واپس کر کے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی سے کراچی آنے والی پرواز میں ایک مسافر جہاز سے اترنے سے پہلے اپنی لاکھوں روپے مالیت کی بھاری رقم اپنی سیٹ پر ہی بھول گیا۔ڈیوٹی پر معمور ایئر ہوسٹس بشریٰ سلیم کو جہاز خالی ہو جانے کے بعد لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی مسافر کی سیٹ پر پڑی ہوئی ملی۔
جس پر انہوں نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملنے والی تمام رقم ویجلینس سیکیورٹی کے عملے کے حوالے کر دی۔ جنہوں نے مسافر سے رابطہ کرکے اسے اس کی رقم واپس کردی۔
بعد ازاں قومی ائیرلائن کے سی ای او ارشد ملک نے ایئر ہوسٹس بشریٰ سلیم کو فرض شناسی اور ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر فون کرکے شاباشی دی۔
قومی ائیر لائن کے عملے کی فرض شناسی کا ایسا ہی ایک اور واقعہ پچھلے سال بھی پیش آیا جب پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے عملے کی ائیر ہوسٹس مہوش شوکت اور اسٹیورڈ ممتاز ابڑو نے مسافر کے گم ہونے والے 4000 برطانوی پاؤنڈ واپس لوٹا دئیے تھے۔واضح رہے کہ جب پی آئی اے کی پرواز مانچسٹر ائیر پورٹ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہورہی تھی تو وہاں ایک مسافر کے 4000 برطانوی یورو گم ہو گئے تھے۔
اس پر پی آئی اے کے دونوں ملازمین نے وہ گمشدہ رقم ملنے پر اس مسافر کو واپس کردی تھی جس پر فضائی میزبان مہوش شوکت اور جہاز کے اسٹیورڈ ممتاز ابڑو کو دیانتداری کے اس مظاہرے پر مانچسٹر ائیرپورٹ کی انتظامیہ نے بھی سراہا تھا۔
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…