محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، فلپائنی لڑکی کی حیرت انگیز داستان

کہاں جاتا ہے محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے۔ البتہ معاشرے میں یہ چیز کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے لیکن کل پاکستان کے چھوٹے سے شہر رحیم یار خان میں ایک پیش آیا ایک خوبصورت واقعہ جہاں فلپائنی لڑکی نے رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا اور پھر پاکستان کے قومی دن پر نوجوان سے شادی بھی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والا نوجوان ناصر خان جو کافی عرصے سے نوکری کی غرض سے دبئی میں مقیم تھے وہاں انھیں ایک فلپائنی لڑکی سے محبت ہوتی ہے، جو مذہب کے اعتبار سے مسیحی تھی۔ وہ دونوں دبئی میں واقع ایک ہی کمپنی میں ساتھ ملازمت کیا کرتے تھے۔ تاہم اس ہی دوران فلپائنی لڑکی اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوتی ہیں اور 12 اگست کو ناصر خان کے ساتھ اس کے آبائی علاقے رحیم یار خان آتی ہیں، جہاں ان کا زبردست قسم کا استقبال کیا جاتا ہے۔ جس کے بعد وہ اپنے مذہب کو چھوڑ کر اسلام قبول کرنے ارادہ کرتی ہیں۔

جس کے بعد کل یعنی 14 اگست یوم آزادی کے دن فلپائنی لڑکی کی جانب سے اسلام قبول کیا گیا، انہیں مقامی قاری ظفر اقبال شریف کی جانب سے کلمہ پڑھایا گیا بعدازاں فلپائنی سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے ناصر خان سے رحیم یار خان نکاح کرلیا۔ جس کے بعد مقامی لوگوں کی جانب سے فلپائن سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو اسلام قبول کرنے اور پھر ناصر خان سے شادی کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

دوسری جانب اسلام قبول کرنے والی فلپائنی لڑکی نے اس موقع پر بہت ہی زیادہ خوشی اظہار کیا گویا ان کو اسلام قبول کرنے کے بعد ناصرف دلی سکون ملا ہو بلکہ انہیں زندگی کا اصل مقصد معلوم ہوگیا ہو۔

مزید جاننے: سکھر کی نہر میں مگرمچھ نے 8 سالہ بچی کو زندہ نگل لیا

واضح رہے غیر ملکی خواتین کا پاکستان آکر شادی کرنے کے واقعات کوئی نئے نہیں ہیں۔ اس سے قبل بھی پاکستان میں کئی دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین پاکستان آکر اسلام قبول کرچکی ہیں اور مقامی نوجوانوں سے شادی بھی کرچکی ہیں۔ تاہم یہ پہلا واقعہ سامنے آیا جس میں لڑکی کی جانب سے 14 اگست کے دن ناصرف اسلام قبول کیا گیا بلکہ پاکستانی شہری سے شادی بھی کی گئی۔ یہ بحیثیت قوم ہمارے لئے ایک فخر کی بات ہے کہ کسی غیر ملکی کی جانب سے ہماری آزادی کے دن ہماری خوشیوں میں شریک ہوئیں اور یہاں کی روایات کو دیکھ کر اسلام قبول کیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago