پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار، مسلمان اسکول ٹیچر نوکری سے برطرف

بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سے چھوٹی حرکت، بھارتی ریاست راجستھان کے ایک نجی اسکول میں زیر ملازم خاتون ٹیچر کو اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے بعد ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخ ساز شکست دے دی۔ دونوں ملکوں کے شائقین کرکٹ کے لئے یہ میچ کسی تہوار سے کم نہ تھا، البتہ پاکستانی شائقین کے لئے یہ میچ اس وقت اور بھی خوشی کا باعث جب قومی ٹیم نے بھارت کو بدترین شکست سے دوچار کیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلی بار بھارت کو کسی ورلڈکپ کے میچ میں شکست دی گئی ہے۔

Image Source: Twitter

اس ہی سلسلے میں بھارت سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں نفیسہ عطاری نامی مسلمان اسکول ٹیچر کو پاکستان کی جیت پر خوشی منانے پر برطرف کر دیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ راجستھان کے علاقے ادے پور میں نیرجا مودی اسکول نے ٹیچر کو معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ایک اسٹیٹس کے ذریعے پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرنے پر ملازمت سے نکال دیا ہے۔

بدقسمت اور مظلوم ٹیچر کو اسکول انتظامیہ کی سختی کا سامنا کرنا پڑا، جب اس نے دبئی میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان بھارت میچ میں پاکستان کے بھارت کو شکست دینے کے فوراً بعد “جیت گیا… ہم جیت گئے” لکھ کر واٹس ایپ پر اسٹیٹس ڈالا تھا۔

Image Source: Twitter

خاتون پر مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اسٹیٹس لگانے کے علاوہ مبینہ طور پر میچ سے کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں، جبکہ پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جب طالب علم کے والدین میں سے ایک نے پوچھا کہ کیا وہ پاکستان کو سپورٹ کرتی ہیں تو ٹیچر نے کسی ہچکچاہٹ کے بغیر “ہاں” میں جواب دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ اسٹیٹس کے اسکرین شاٹس طلباء میں پھیلنے کے بعد اسکول انتظامیہ نے انہیں فوری طور پر برطرف کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شیئر کیے گئے برطرفی کے نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ ، ’’نیرجا مودی اسکول کی ٹیچر نفیسہ عطاری کو سوجتیا چیریٹیبل ٹرسٹ کی میٹنگ کے دوران فوری کارروائی کے نتیجے میں اسکول سے برطرف کردیا گیا ہے‘‘۔ مذکورہ ٹرسٹ نیرجا مودی اسکول چلاتا ہے۔ تاہم نوٹس میں برطرفی کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

Image Source: Twitter

دوسری جانب متاثرہ ٹیچر کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے پیغام کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے۔ میچ کے دوران ان کا خاندان دو ٹیموں میں تقسیم تھا، دونوں ایک ایک ٹیم کو سپورٹ کررہے تھے، لہذا ان کی ٹیم پاکستان کو سپورٹ کر رہی تھی، اس لئے انہوں نے میسجنگ ایپ واٹس ایپ اسٹیٹس شئیر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی شاندار فتح، ‘موقع موقع‘ کا راگ الاپنے والے بھارتیوں کو چپ لگ گئی

نفیسہ عطاری نے مزید کہا کہ ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل والدین میں سے ایک نے پوچھا کہ کیا میں پاکستان کو سپورٹ کر رہی ہوں، تو میں نے کہا ہاں، میں نے سوچا یہ ایک مذاق ہے کیونکہ پیغام کے آخر میں ایک ایموجی بھی تھا۔ خاتون ٹیچر نے دعوی کیا کہ وہ ایک محب وطن ہیں اور کبھی بھی پاکستان کو سپورٹ نہیں کر سکتی ہیں۔

واضح رہے اتوار کو دبئی کے دبئی اسپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں بھارت نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، جبکہ جواب میں پاکستان نے 152 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے اٹھارویں اوور میں باآسانی کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کھلاڑی میچ ہارنے کے بعد معافیاں مانگا کرتے تھے، شاہد آفریدی

پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 79 کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 68 رنز کی ناٹ آؤٹ خوبصورت اننگز کھیلی۔ شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما اور کے ایل راہول کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔ جس پر انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago