پاکستانی شوبز شخصیات کی پرستاروں کو عیدالاضحی کی مبارکباد

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں کی جانب سے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پرستاروں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، اس بار بھی کورونا وائرس کے خطرے پیش نظر اپنی خوشیوں کو سادگی اور احتیاط سے منانے کی درخواست کر رہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق آج پورے ملک میں عید الاضحی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ساتھ ہی ساتھ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لوگ جانوروں کی قربانی کا فریضہ بھی سرانجام دے رہے ہیں۔ اس ہی سلسلے میں نامور فنکاروں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے مداحوں کے لئے جہاں عید مبارک کے پیغامات دئے گئے وہیں کورونا وائرس کے باعث عید کی مصروفیات کو محدود رکھنے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عید کی صبح اپنی بیٹی کے ہمراہ بکروں کے ساتھ کھڑے ہوکر تصویر شئیر اور اپنے تمام مداحوں کو عید کی ڈھیر ساری مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر کامیڈین اور اداکار احمد علی بٹ نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد کے لئے دلچسپ انداز اپنایا، جہاں انہوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ تصویر شئیر کرتے ہوئے تمام چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد پیش کی وہیں فلمی انداز کا ایک پوسٹر شئیر کیا، جس میں لکھا تھا جہ آپ سب کو “بٹ” خاندان کی طرف سے دلی عید مبارک۔ جبکہ ساتھ ہی گوشت بھیجنے کا بھی تقاضا کیا گیا۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا مقبول ترین نام اداکار فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے فرمان قریشی کے ہمراہ تصویر شئیر کی اور دنیا بھر میں موجود اپنے تمام پرستاروں کو عید کی بہت بہت مبارکباد پیش کی۔

عید پر جاری کردہ پیغام میں اداکار اور پروڈیوسر یاسر حسین کی جانب سے نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر لی گئی تصویر کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا اور سب کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی، ساتھ ہی انہوں نے ان تمام افراد کو خاص عید کی مبارکباد پیش کی، جو انہیں رات سے فارورڈ عید میسجز کر رہے ہیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ ریما خان نے اپنے شوہر سید طارق شہاب کے ہمراہ عید کے خصوصی موقع پر ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے تمام مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی، وہیں انہوں نے پیغام دیا کہ آئیں عہد کریں، اس عید جہاں ہم جانوروں کی قربانی کریں گے، وہیں اپنے اندر سے نفرت، حسرت اور بغض جیسی تمام چیزوں کو بھی قربان کریں گے۔

اس حوالے اداکارہ ماورہ حسین کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سیاہ رنگ کے لباس میں اپنی تصویر شئیر کی گئی، اور تمام مداحوں کا عید کی مبارکباد پیش کی گئی۔ اداکارہ عید پیغام میں لکھتی ہیں کہ اللہ ہم سب کی قربانی قبول کرے اور اس کے ساتھ ہی ہماری بری عادتیں اور انا بھی اس عید پر قربان ہو جائیں۔

عید کے خصوصی موقع پر اداکارہ سارہ خان نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا، اس سلسلے میں انہوں نے اپنے شوہر فلک شبیر کے ساتھ تصویر شئیر کی اور کہا کہ تمام لوگوں کو ہماری طرف سے بہت عید مبارکباد۔

گلوکار عاصم اظہر نے عید الاضحی کی مناسبت سے اپنے بکروں کے ہمراہ انسٹاگرام پر تصویر شئیر کی اور لکھا الحمدلله اچھا وقت، اللہ قربانی قبول فرمائے سب کی، آمین۔ بعدازاں انہوں نے اپنی والدہ کے ہمراہ بھی تصویر شئیر کی اور اپنے تمام چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

معروف اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے عیدالاضحی پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں لکھا کہ اس عید پر لگے ہاتھ اپنی انا، اکڑ، جلن، نفرت وغیرہ بھی قربان کر ہی دیجیئے۔


,یاد رہے پاکستان سمیت پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، یہی وجہ صرف ہے کہ رمضان المبارک سے لیکر اب تک حکومت کی جانب سے شہریوں سے زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago