Categories: کھانے

عیدالاضحی پر مزیدار کلیجی مصالحہ کیسے تیار کریں؟

عیدالاضحیٰ پر قربانی کے گوشت کی بات کریں اور اس میں “کلیجی“ کا ذکر نہ ہو، ایسا تو ممکن ہی نہیں ہے۔ عید قرباں پر جانور کی قربانی کے بعد خاتون خانہ کا سب سے پہلا کام اہل ِخانہ کیلئے گرما گرم کلیجی تیار کرنا ہوتا ہے کیونکہ کلیجی کے بغیر عیدالاضحیٰ کا ناصرف دسترخوان نامکمل ہے بلکہ اگر وقت کی بات کی جائے تو کلیجی قربانی کے گوشت کی وہ پہلی چیز ہوتی ہے، جسے سب سے پہلے قصاب حضرات اہلخانہ کے حوالے کرتے ہیں۔ یعنی جب تک قربانی کا گوشت بنتا ہے، خواتین اہلخانہ کے لئے کلیجی تیار کرلیتی ہیں۔

قربانی کے جانور کی کلیجی غذائی لحاظ سے بھی کھانا نہایت فائدے مند ہے کیونکہ اس میں وافر مقدار میں آئرن پایا جاتا ہے، اس لئے یہ خون کی کمی کو دور کرتی ہے اور پٹھوں کی مضبوطی کیلئے مفید ہے۔

Image Source: Youtube

قربانی کے جانور کے گوشت سے تیار کردہ سب سے تیز ڈش عموماً کلیجی مصالحہ ہے جو ذائقے دار ہونے کے ساتھ غذائیت سے بھرپور بھی ہے۔ اس عید پر آپ ہماری بتائی ہوئی اس ترکیب کے ساتھ مصالحے دار کلیجی بنائیں اور اہل خانہ سے داد سمیٹیں۔

اجزاء:
700 گرام بکرے/ گائے کی کلیجی ۔تیل (2 چمچ) -گرم مصالحہ (2 تیز پتا، کچھ کالی مرچیں ، 2 الائچی ، 2 یا 3 چھوٹی دار چینی)- پیاز (ایک کپ ، باریک کٹی ہوئی) – ہلدی (1/2 چمچ ) – زیرہ پاؤڈر(1 چمچ)۔ ہری مرچ (کھانا پکانے کے لئے 2 ، تھوڑی سی گارنش کرنے کے لئے) – ادرک ، لہسن کا پیسٹ (ایک چمچ) – ٹماٹر (ایک بڑے سائز کا ،کٹا ہوا) – دہی (ایک کپ) ۔نمک حسب ِذائقہ

Image Source: Youtube

ترکیب:
فرائی پین میں تیل ڈال کر گرم کریں۔ جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں ثابت گرم مصالحہ ڈالیں اور بھونیں۔ اب کٹے ہوئے پیاز شامل کریں اور اس کو گولڈن براؤن ہونے دیں پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر دوبارہ بھونیں۔

اس کے بعد ٹماٹر ، ہری مرچ ، دھنیا ، ہلدی ، زیرہ پاؤڈر ڈال کر تین سے چار منٹ بھونیں۔ بعدازاں تھوڑا سا پانی شامل کریں اور جب تک تیل الگ نہ ہوجائے تب تک پکائیں۔

Image Source: Youtube

اب نمک ڈال دیں اور کلیجی کو پکنے دیں۔ 15 منٹ بعد اب کلیجی میں دہی ڈالیں اور اسے چھ یا سات منٹ تک مزید پکنے دیں۔

مزید جانئے: کون سے ایسے کھانے ہیں جو دوبارہ گرم کرنے پر زہر ہوسکتے ہیں

اس عمل کے بعد اب آپ گرم مصالحہ، تازہ ہرا دھنیا اور آدھے لیموں کا رس ڈال کر چولہا بند کردیں۔

مزیدار کلیجی آپ کے عید ناشتے کے مینو کا لطف دوبالا کرنے کیلئے تیار ہے۔

واضح رہے عیدالالضحی کے موقع پر اس بات کا لازمی خیال رکھیں کہ گوشت کے ساتھ ساتھ مختلف پھلوں، سبزیوں ، سلاد ، دہی اور پانی کا استعمال لازمی کریں ، تیز مرچ مصالحوں کے کھانوں سے اجتناب برتیں ، جو بھی کھائیں اعتدال کے ساتھ کھائیں اور ہر کھانے کے دوران کم از کم چھ گھنٹے کا وقفہ لازمی دیں تاکہ کھانا صحیح طور پر ہضم ہوسکے اور کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی بھی لازمی کریں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago