دوسری شادی کے بعد خوشگوار زندگی گزارنے والے فنکار

شادی کا لڈو جو کھائے وہ پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔ شوبز میں کئی ستاروں کی جوڑی بنیں اور ٹوٹ گئیں۔ کہیں مزاج نہ ملے تو کہی کسی”دوسری” کی مداخلت نے جدائی ڈال دی ۔ وجہ چاہئے کوئی بھی ہو شادی ناکام ہوگئی ۔ لیکن بعض ستاروں نے اس ناکامی سے ہمت نہیں ہاری اور دوسری شادی کر ڈالی۔ اس لیئے آج وہ کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

ثروت گیلانی

نٹ کھٹ سی ثروت گیلانی متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کی اپنی بدولت اپنی مثال آپ ہیں۔ ثروت نے 2005 میں عمر سلیم سے شادی کی جوکہ مشہور و معروف نوازش علی یعنی علی سلیم کے بھائی ہیں۔ بدقسمتی سے 2008 میں یہ شادی باہمی رضامندی سے ختم ہوگئی۔

ثروت گیلانی نے 2014 میں اپنےدوست فہد مرزا سے دوسری شادی کرلی۔ فہد مرزا شوبز انڈسٹری کا جانا پہچانہ نام ہے اور اداکاری اور ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ فہد پیشے کے اعتبار سے پلاسٹک سرجن ہیں۔ فہد مرزا اور ثروت گیلانی کے دو بیٹے بھی ہیں۔

فیصل قریشی


اپنی جاندار اداکاری سے ہر کردار میں ڈھل جانے والے فیصل قرشی ہماری انڈسٹری کا سرمایہ ہیں۔ بلاشبہ ایسے اداکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

فیصل قریشی کی نجی زندگی کافی اُتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔ فیصل نے 18 سال کی عمر میں پہلی شادی کی جو کامیاب ثابت نہ ہو سکی اور آٹھ سال کے بعد دونوں کے راستے جُدا ہو گئے۔ پہلی بیوی سے فیصل کی ایک بیٹی ہے۔
اس کے کچھ عر صے کے بعد فیصل نے دوبارہ شادی کی لیکن بد قستمی سے وہ بھی ناکام ہوگئی۔ دوسری بیوی سے ان کا ایک بیٹا ہے۔

پھر2010میں فیصل قریشی نے ثناء سے تیسری شادی کی۔ ثناء سے فیصل کے دو بچے ہیں ایک بیٹی اور ایک بیٹا اور یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

اریج فاطمہ


بھولی بھالی سی اریج فاطمہ کئی ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ اریج کی پہلی شادی 2014 میں ایک بزنس مین فراز خان سے ہوئی اور دو ہفتوں کے اندر ان کی طلاق خبریں گردش کرنے لگیں اور یہ شادی ختم ہوگئی۔
2017 میں اریج فاطمہ نے امریکی نژاد ڈاکٹر سے دوسری شادی کرلی۔ ان سےاریج کا ایک بیٹا ہے اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ امر یکہ میں ہی قیام پزیر ہیں۔

اسد صدیقی


“ڈولی کی آئے گی بارات” سے شہرت پانے والے اسد صدیقی آجکل مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا رہے ہیں۔ اسد صدیقی معروف فنکار عدنان صدیقی کے بھتیجے ہیں۔
اسد نے دوسری شادی حال ہی میں معروف اداکارہ زارا نور عباس سے کی ہے البتہ اس قبل 2014 میں اسد صدیقی نے پہلی شادی ماہم سے کی. تھی ۔ شادی کے بعد وہ اپنی پہلی بیوی کے ہمراہ مشہور مارننگ شو کے مہمان بھی بنے تھے۔ جبکہ 2016 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

شہروز سبزواری

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کا مشہور و معروف نام شہروز سبزواری جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز سال 2008 میں کھولے آسمان کے نیچے نامی فلم سے کیا تھا۔ انہوں نے سال 2012 میں معروف اداکارہ سائرہ یوسف سے پہلی شادی کی۔ اس جوڑے کو پاکستان شوبز انڈسٹری کا سب سے پسندیدہ جوڑا سمجھا جاتا ہے۔ البتہ شہروز اور سائرہ کی سال 2020 میں طلاق ہوگئی تھی۔ سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی بھی ہے البتہ حال ہی میں شہروز سبزواری نے مشہور ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرلی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 month ago