دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان بھارت پر سبقت لے گیا

دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان نے پڑوسی ملک بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس فہرست میں پاکستان 103 اور بھارت 136 ویں نمبر پر رہا جبکہ فن لینڈ مسلسل پانچویں بار سر فہرست رہا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی ورلڈ ہیپینس رپورٹ میں سب سے زیادہ خوش اور ناخوش ممالک کی درجہ بندی کی گئی جس کے تحت سب سے خوش اور مطمئن ممالک میں پہلا نمبر فن لینڈ نے حاصل کیا جب کہ افغانستان سب سے آخری نمبر پر ہے۔ ڈنمارک، آئس لینڈ سوئٹزرلینڈ اور ہالینڈ بالتریب دوم سے پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس سال سربیا، بلغاریہ اور رومانیہ نے بھی اپنا درجہ بلند کیا ہے تاہم لبنان معاشی بدحالی کے باعث خوش ترین ممالک کی فہرست میں افغانستان سے ایک نمبر پہلے یعنی 145 پر آگیا۔

Image Source: Twitter

اس فہرست میں پہلے دس نام نہاد بڑی اور طاقتور عالمی قوتیں نمبر پر بھی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں رہیں۔ آسٹریلیا 12، جرمنی 14، کینیڈا 15، امریکا 16 ، برطانیہ 17 اور فرانس 20 ویں نمبر پر ہے۔ فہرست میں پاکستان کا نمبر ہے 103 جب کہ بھارت کہیں پیچھے 136 ویں نمبر پر ہے۔ اس طرح پاکستان نے بھارت کو خوش ترین ممالک میں پیچھے چھوڑ دیا۔ دیگر ایشیائی ممالک میں بنگلادیش 99 ویں نمبر پر ہے۔

Image Source: Express News

واضح رہے کہ فن لینڈ کو پانچ برس قبل 2018 پہلی مرتبہ سب سے خوش ملک و قوم قرار ديا گيا تھا فن لينڈ کے جنگلات، وہاں عوام کو ميسر پبلک سروسز کا بلند معيار، حکام پر مکمل اعتماد، شفافيت اور جرائم اور عدم مساوات کی انتہائی کم شرح اس ملک کی خصوصیات میں شامل ہیں۔ ڈنمارک، آئس لینڈ سوئٹزرلینڈ اور ہالینڈ بالتریب دوم سے پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس سال سربیا، بلغاریہ اور رومانیہ نے بھی اپنا درجہ بلند کیا ہے تاہم لبنان معاشی بدحالی کے باعث خوش ترین ممالک کی فہرست میں افغانستان سے ایک نمبر پہلے یعنی 145 پر آگیا۔

بلاشبہ کسی بھی ملک کی عوام کی خوشحالی کا انحصار اس کی حکومتی کارکردگی پر ہوتا ہے۔ پاکستان کی بات کریں تو بڑھتی ہوئی مہنگائی، معاشی و اقتصادی ابتری، بدامنی، بے سکونی اور غیر یقینی صورتحال نے عوام سے زندگی مشکل بنادی ہے۔اس بات کا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کو سب سے زیادہ ریونیو دینا والا شہر کراچی دنیا کے بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کیا گا۔

مزید پڑھیں: دنیا کے 10 سستے ترین شہروں میں پاکستان کے کتنے شہر شامل ہیں؟

گزشتہ برس عالمی جریدے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے دنیا کے 140 ممالک کے شہروں کی قابل رہائش اور ناقابل رہائش ہونے کی بنیاد پر ٹاپ ٹین رینکنگ جاری کی جس میں کراچی بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ کراچی کو اس فہرست میں خراب انفرا اسٹرکچر، صحت و تعلیم کے ناقص نظام اور جرائم کی بنیاد پر دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔ اس جاری کردہ لسٹ میں کراچی کا نمبر ساتویں تھا جب کہ درجہ بندی میں کراچی کا شمار خانہ جنگی اور قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے شہروں کے ساتھ کیا گیا ہے۔ اس انڈیکس میں شہروں کی درجہ بندی 5 کیٹیگریز پر محیط 30 عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس میں استحکام کو 25 فیصد، صحت عامہ کو 20 فیصد، ثقافت اور ماحولیات کو 25 فیصد، تعلیم کو10 فیصد اور انفرا سٹرکچر کو 20 فیصد دیا گیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago