نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شناختی کارڈ کی تصدیق و تجدید کے نئے نظام کا اجراء کردیا گیا ہے۔ نادرا کے جاری اعلامیے کے مطابق نئے نظام سے خاندان میں کوئی اجنبی یا غیر متعلقہ فرد رجسٹرڈ نہیں ہوسکتا۔ حکام کی جانب سے “آپ کا خاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ” کے مرکزی پیغام کے تحت آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
نادرا کی جانب سے اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔تاہم اس نظام کے متعارف ہونے پر سوشل میڈیا پر یہ خبریں گرم ہیں اس طرح بیویاں اپنے شوہروں کی خفیہ شادی کا پتا لگا سکتی ہیں اور اب شوہر یہ راز راز نہیں رکھ سکیں گے۔ اس سسٹم کے ذریعے نادرا کی جانب سے فیملی ٹری موصول ہونے پر فیملی میں کسی غیر متعلقہ شخص کی موجودگی دراصل شوہر کی دوسری اور تیسری شادی کی معلومات فراہم کرے گی۔
نادرا کے اس سسٹم کے تحت اپنا فیملی ٹری جاننا نہایت آسان ہے۔ کوئی بھی پاکستانی نادرا میں اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اور تاریخ اجرا ایس ایم ایس کرے گا۔ جس کے جواب میں شہری کو اس کے خاندان کے افراد کی تفصیلات بھیج دی جائیں گی۔ اگر کوئی بھی معلومات درست نہ ہوں یا خاندان میں کسی اجنبی یا غیر متعلقہ فرد کا نام شامل ہو تو نادرا کو مطلع کرنے کے لیے ایس ایم ایس کے جواب میں 1 لکھ کر سینڈ کرنا ہوگا جس پر نادرا کا نمائندہ فوری رابطہ کرے گا اور اگر نادرا کی بھیجی گئی تفصیلات میں تمام معلومات درست ہوں گی تو 2 لکھ کر ایس ایم ایس کرنا ہوگا جس سے نادرا حکام کو تصدیق ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں: گھر بیٹھے آن لائن کورونا ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
معلومات کی تصدیق کے لیے ایس ایم ایس نادرا میں رجسٹرڈ موبائل نمبر سے کیا جائے گا جو کہ شناختی کارڈ یا “ب” فارم بنواتے وقت رجسٹریشن سینٹر پر فراہم کیا گیا تھا بصورت دیگر اپنا زیر استعمال نمبر رجسٹر کروانا ہوگا۔ یہ سہولت تمام نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر مفت فراہم کی گئی ہے۔ نادرا کے مطابق ڈیٹابیس کو کسی بھی قسم کے غلط اندراج سے پاک بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس جیسی جدت آمیز ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور جعلی شناختی کارڈ کا سراغ لگایا جاسکے گا۔
علاوہ ازیں ، پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو چیک کرنے کے لیے بھی یہ نظام مدد گار ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں: وفاقی وزیر فواد چودھری نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کا اعلان کر دیا
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسیز کے پیش نظر نادرا نے عوام کی سہولت کے لئے گھر بیٹھے کورونا ویکسین کے سرٹیفیکٹ کا حصول بھی آسان بنایا ہے۔ یہ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ نہایت آسان طریقے سے آن لائن حاصل کیا جاسکتا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…