ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے مشہور شوبز ستارے

شوبز انڈسٹری کی چکا چوند دنیا میں ہر روز نت نئے چہرے متعارف ہوتے ہیں۔۔ ایکٹینگ ہو یا موڈلنگ یا پھر ہدایتکاری غرض ہر شعبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ۔یوں کہنا بجا ہوگا کہ ایکٹیرز اور ماڈلز کی بہتات ہے۔ ۔ لیکن اس شعبے سے وابستہ فنکاروں میں کئی نام ایسے بھی ہی جو ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور آپس میں رشتے دار ہیں یعنی یہ ایک ہی خاندان کے دو مختلف کردار ہیں۔

ہے ناں دلچسپ بات ! یقیناً آپ ابھی تک اس حقیقت سے لاعلم ہونگے۔ آئیں آپ بھی ہمارے ساتھ جانیں یہ کون سے اداکار ہیں۔

سلطانہ صدیقی اور شہریار منور

سلطانہ صدیقی کا نام کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں۔یہ ہم نیٹ ورک کی بانی ہیں اور انہوں نے اپنی ڈائریکشن اور پروڈ کشن سے اس شعبے میں منفرد مقام بنایا ہے۔ یہ رشتے میں اداکار شہریار منور کی خالہ ہیں۔ شہر یار منور نے چھوٹےاسکرین سے لے کر بڑے پردے تک اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں اور مستقبل میں بھی اداکاری کے حوالے سے ان سے اچھی امیدیں وابستہ کی جارہی ہیں۔

ندا ممتاز اور صدف کنول

صدف کنول جو اب” صدف شہروز “بن چکی ہیں ان کا شمار پاکستان کی ان نامور ماڈ لز میں ہو تا ہے جنہوں نے نہایت کم عر صےمیں اس شعبے میں اپنی شناخت بنائی ۔ رشتے میں یہ ندا ممتاز کی بھتیجی ہیں۔ شائستہ لب و لہجے والی ندا ممتاز کا شمار بھی ڈرامہ انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ پھپو بھتیجی کی یہ جوڑی اپنے اپنے شعبے میں بہترین مانی جاتی ہے۔

حریم فاروق اور عبداللہ قریشی

بھولی بھالی سی حر یم فاروق کو کون نہیں جانتا۔ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ یہ اداکاری بھی کمال کی کرتی ہیں ۔ یہ نوجوانوں میں مقبول گلوکار عبداللہ قریشی کی کزن ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حریم نے اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود عبداللہ قریشی کی شادی میں بھرپور شرکت کی تھی۔

ثناء بچہ اور نمرہ بچہ

ثناء بچہ خبروں کی دنیا میں منفرد انداز بیاں متعارف کروانے والی اینکر پرسن ہیں۔ یہ پاکستان کے تمام نامور نیوز چینلز میں بطور صحافی اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ یہ اداکارہ نمرہ بچہ کی بہن ہیں۔ نمرہ کا تعلق ڈرامہ انڈسٹری سے ہے اور وہ اداکاری میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔ بلاشبہ یہ دونوں بہنیں باکمال ہیں۔

علی عباس اور آغا علی

اداکاری کا فن ورثے میں پانے والے علی عباس مشہور و معروف اداکار وسیم عباس کے بیٹے ہیں۔ اس لئے علی عباس کےانداز میں اپنے والد کی جھلک نمایا ں ہوتی ہے۔ جبکہ خوبرو اداکار آغا علی بھی اسی خاندان کے چشم و چراغ ہیں یعنی حقیقی زندگی میں علی اور آغا آپس میں کزن ہیں۔ بے شک یہ دونوں نوجوان ڈرامہ انڈسٹری میں بہترین اضافہ ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago