اسلام آباد ہزارہ موٹر وے پر پیش آنے والے واقعہ پر اظہار برہمی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوٹس لیتے ہوئے انضباطی کارروائی کا حکم دے دیا ۔
گزشتہ رات سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزارہ موٹروے پر پولیس کی جانب ایک کار کو مزید آگے جانے روکنے پر، گاڑی میں سوار ایک خاتون سیخ پا ہوگئیں۔ اہلکار نے انہیں بتایا کہ تھوڑی دیر آپ صبر کرجائیں ہم آپ کو راستہ دے دیتے ہیں۔ یہ ناکہ صوبیدار کی جانب سے عائد ہے۔ جس پر خاتون نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا۔ اور انتہائی گھمنڈ کے ساتھ اس بات کو بار بار دھراتی رہیں کہ اگر ناکہ نا کھولا گیا تو وہ ایک کرنل کی بیوی ہیں۔ اور ڈیوٹی پر موجود اہلکار کو بار بار کہتی رہیں ان کے لئے فوراً راستہ کھولا جائے ورنہ میں تمھاری وردی اتار دوں۔ جس پر ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے خاتون کو ہرممکن کوشش کی روکنے کی البتہ خاتون لاکھ کوشش کے باوجود پولیس ناکہ بندی کو توڑ کر چلی گئیں۔
بعدازاں جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی تو کچھ ہی دیر میں بے انتہا وائرل ہوگئی۔ ہر کسی نے اس پر الگ انداز میں رائے جبکہ زیادہ تر لوگوں کا یہی خیال ہے کہ پاکستان آرمی کا نام استعمال کرکے بدنامی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔
بعدازاں آرمی چیف آف پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا حکم دے دیا ۔
جوں جوں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی لوگوں کی طرف تنقید بھی بڑھتی گئے جبکہ سب نے پولیس اہلکاروں کی جرت پر بھی فخر کیا۔ اس وقت ٹوئٹر پر “کرنل کی بیوی” نمبر ون ٹرینڈ بن چکا ہے.
جبکہ اس ہی واقعے سے جڑی ایک اور ویڈیو وائرل ہے البتہ یہ ویڈیو دو سال پرانی ہے جس میں ایک صاحب اپنے آپ کو آرمی افیسر بتا رہے ہیں اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کررہے ہیں۔ شعبہ ظاہر کیا جارہا ہے یہ حضرت ان ہی خاتون کے شوہر ہیں جن کی آج ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…