Categories: صحتکھانے

گرمیوں کے موسم میں کھٹے میٹھے فالسوں کی بے انتہا افادیت

اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں ہمیں بےشمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ اللّہ تعالی پیدا کی ہوئی ہر چیز میں حکمت ہے۔

اگر ہم پھلوں کے حساب کو ہی دیکھ لیں تو ہمیں اندازہ ہوگا کہ ہر مخصوص کے حساب ایک پھل پیدا کیا ۔ یعنی اگر کوئی پھل کی موسم میں آنے والا ہے تو یقینا وہ اس موسم کے حساب سے فوائد لاتا ہے۔ ہم نے کبھی نے سنا اور دیکھا کہ کسی پھل نے اپنے آنے والے مخصوص موسم میں کھانے یا استعمال کرنے والوں کا نقصانات پہنچائے ہو۔ سن بھی کیسے سکتے ہیں کیونکہ آج تک ایسا کبھی دیکھا ہی نہیں گیا بلکہ ہم اپنے ڈاکٹروں اور معالجوِں سے یہی سنتے ہوئے آرہے کہ موسم کے پھل کا کثرت سے استعمال کریں کیونکہ موسم کا اس مخصوص موسم میں پیدا ہونے والی بیماریوں کا توڑ بھی اپنے ساتھ لاتا ہے۔

آج ہم جس پھل کی بات کرہیں ہیں وہ دنیا میں چند ہی ممالک میں پیدا ہوتا ہے جن میں ہماری پیارا وطن پاکستان بھی شامل ہے۔ وہ پھل گرمیوں کے موسم میں پیدا ہوتا ہے، اپنے کھٹے میٹھے ذائقے کی وجہ اپنا ایک الگ مزاج رکھتا ہے۔

“فالسہ”۔ فالسے کو عمومی طور پر “صحرا کا بیری” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ گرمیوں کی وہ بہترین اور منفرد سوغات ہے۔ گلابی رنگت کا چھوٹا سا دیکھنے والا فلسہ، جو اپنے اندر ایک ٹھنڈی تاثیر رکھتا ہے۔ بچہ بوڑھا ہر کوئی پسند کرتا ہے۔ سب کے استعمال کے بھی بلکل الگ انداز ہیں ۔ کوئی اس پر کالا نمک ڈال کر استعمال کرتا ہے تو کوئی اس کا شربت بنا کر پیتا ہے۔ گرمی کے موسم میں اپنے آپ کو تندرست و توانائی حاصل کرنے کا یہ بہترین ذریعہ ہے۔ فالسے کی دو اقسام پائی جاتی ہیں، ایک قسم شاداب ابتدائے پختگی میں ترش اور آخر میں چاشنی دار ہوتی ہے، اسے فالسہ شربتی کہتے ہیں اور دوسری قسم کمیاب مینوش اور بعد میں شریں ہوتی ہے۔ اسے کو فالسہ شکری بھی کہتے ہیں۔

فالسے میں بہت سی جہاں خوبیاں ہیں وہیں فالسے میں کئی بیماریوں کا علاج بھی ہے ۔۔ عموماً گرمیوں میں لوگوں کو پسینا بہت زیادہ آتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے پیشاب پر اس کے اثرات آتے ہیں وہ ہم گردے یا مثانے کی مرض میں مبتلا ہوسکتے ہے لہذا گرمیوں میں فالسے کا استعمال ہمیں اس مرض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

جبکہ دوسری جانب اکثر کہ گرمیوں میں ہائی بلڈ پریش اور سردرد ایک عام سی بیماریوں تصور کی جاتی ہیں۔ جس پر اکثر ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ فالسے کا استعمال آیا شربت کی صورت میں ہو یا عام کھانے کے طور پر استعمال کرنے پر بہت فائدے ہیں۔ وہ ان بیماریوں کے ہونے امکانات کو نہایت کم کردیتا ہے ۔

فالسے میں اکیاسی فیصد تک پانی شامل ہوتا ہے۔ فالسہ جہاں گرمی میں ہونے والی بیماریوں یعنی ہیٹ اسٹروک سے ہونے والا ہائی بلڈ پریشر اور سردرد سے محفوظ رکھتا ہے وہیں فالسے جگر کے بیماریوں خاص کر یرقان سے بھی محفوظ رکھتا ہے جبکہ جگر اور معدے میں ہونے والی جلن کے بھی امکانات کو ختم کردیتا ہے۔

سب اہم فالسے امراض قلب کے مریضوں کے لئے نہایت صحت بخشش ہے۔ جبکہ فالسہ خون کی روانی کو بہتر رکھنے اور خون کو پتلا کرنے کی بھی خصوصیت رکھتا ہے۔

لہذا اس وقت گرمیوں کا موسم ہے اور رمضان المبارک کا مہنہ بھی ہے، تمام مسلمان اس ماہ کے روزے رکھتے ہیں ان کو چاہے کہ فالسے کا استعمال کریں اور اپنے آپ کو تندرست و توانا رکھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

16 hours ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

20 hours ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

5 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

7 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

2 weeks ago