عید کی خوشیاں منائیں مگر احتیاط کے ساتھ، شوبز ستاروں کا پیغام


0

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں کی جانب سے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پرستاروں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، اس بار بھی کورونا وائرس کے خطرے پیش نظر اپنی خوشیوں کو سادگی اور احتیاط سے منانے کی درخواست کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں امت مسلمہ آج عیدالفطر انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا دہے ہیں، اس موقع پر نامور پاکستانی شوبز اسٹارز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے پرستاروں کو عید کی مبارکباد کے پیغامات دیئے گئے وہیں عید کی خوشیاں مناتے ہوئے احتیاطی تدابیر کو بھی بروئے کار لانے کی تلقین کر رہے ہیں۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا مقبول ترین نام فیصل قریشی نے ٹوئیٹر پر جاری کردہ عید پیغام میں تمام پرستاروں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، جہاں فلسطین اور کشمیری مسلمانوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں کورونا وباء کے دوران اپنے پیاروں کھونے والوں کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔ جبکہ بھارت سمیت اس وباء سے متاثرہ لوگوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ پیغام کے آخری میں لکھتے ہیں کہ محبت پھیلائیں، جنگ نہیں۔

اس موقع پر کامیڈین اور اداکار احمد علی بٹ نے اپنے پیغام میں تمام مداحوں کو عید کی مبارکباد پيش کرتے ہوئے انہیں اپنے گھروں تک محدود رہنے کا مشورہ دیا۔

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان نے عید پر جاری پیغام میں لکھا کہ عید پہلے جیسے عید تو نہیں ہوگی اس سال، پر بچوں کی تو پھر بھی عید ہوگی، عید منائیں، یہ اللہ کا تحفہ ہے، جو روزے داروں کو اللہ تعالیٰ نے دیا ہے، پر ایس او پیز کا خیال رکھیں اور دعاؤں میں سب کو یاد رکھئے، جو مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحت اور زندگی دے۔ عید مبارک

اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عید کی تصویریں بھی شئیر کی گئیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کردہ پیغام میں مشہور ومعروف اداکارہ صبا قمر نے پرستاروں کے نام جاری پیغام میں جہاں سب کو عید کی بہت مبارکباد پیش کی وہیں انہوں نے مزاحیہ انداز لکھا کہ اس عید پر نہ پپپاں ہونگی اور نہ جھپیاں ہونگی، صرف سادی عید ہوگی۔

اداکارہ ریما خان نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں دنیا بھر میں موجود اپنے تمام مداحوں کو عید مبارکباد پيش کی۔ ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ اس خوشی کے موقع پر سب کی تمام خواہشات اور دعائیں قبول ہوں۔ جبکہ انہوں نے تمام مداحوں سے درخواست کی کہ اس خوشی کے موقع پر انہیں یاد رکھیں جو کورونا وباء اور دیگر پریشانیوں کا شکار ہیں۔ انہوں نے بھی تمام پرستاروں کو محفوظ رہنے کی تلقین کی۔

عید پر جاری کردہ پیغام میں اداکار اور پروڈیوسر یاسر کی جانب سے بھی جہاں اپنے تمام مداحوں کو عید کی ڈھیر ساری مبارکباد پیش کی گئی، وہیں انہوں نے بھی ھیش ٹیگ نو پپپیاں اینڈ نو جھپیاں اور اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کی تجویز دی۔

,یاد رہے پاکستان سمیت پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، یہی وجہ صرف ہے کہ رمضان المبارک سے لیکر اب تک حکومت کی جانب سے شہریوں سے زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں کورونا وائرس پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت نے عید پر تمام آؤٹ ڈور سہولیات یعنی سینما، پارک، ریسٹورانٹ کو بند کررکھا گیا ہے۔ تاکہ کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آسکے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format