پاکستان کی پہلی باحجاب فوٹوگرافر، مہک عمران

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کے کاروبار میں آنے کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے ، ملازمتوں کے کم مواقع اور بہترین آمدنی کے ذرائع کے لئے اب خواتین کی اچھی خاصی تعداد ملازمتوں کے بجائے اپنے کاروبار کرنے کو ترجیح دے رہی ہے بلکہ اب وہ ایسے پیشے بھی اختیار کررہی ہیں جو صرف مردوں تک مخصوص تھے۔ایسے ہی ایک پیشہ فوٹوگرافی کا بھی جس میں خواتین اپنا نام بنا رہی ہیں۔ اسی پیشے سے وابستہ ڈیرہ اسماعیل خان کی مہک عمران کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں کیونکہ وہ واحد فوٹوگرافر ہیں جو حجاب میں فوٹوگرافی کرتی ہیں۔

مہک اس شعبے کا انتخاب کرنے والی ڈی آئی خان کی ’پہلی‘ خاتون فوٹوگرافر ہیں، آج سے پانچ سال پہلے جب انہوں نے فوٹوگرافی کی فیلڈ میں قدم رکھا تو یہ ان کے لیے بالکل بھی آسان نہیں تھا کیونکہ ڈی آئی خان جیسے شہر میں عموماً خواتین کو پردے، رسم و رواج اور سماجی دباؤ کی وجہ سے اپنی مرضی کی فیلڈ چننے میں خاصی دشواری پیش آتی ہے۔ اس لئے انہیں آغاز سے ہی بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا بلکہ آج تک کرنا پڑ رہا ہے۔

Image Source: Instagram

عام طور پر ڈیرہ اسماعیل خان جیسے علاقوں میں یہ بات کافی معیوب سمجھی جاتی ہے کہ خواتین باہر نکل کر کام کریں تاہم مہک نے اپنے حجاب کے ساتھ فوٹوگرافر بن کر کئی خواتین کے لئے اس باعزت پیشے کو اختیار کرنے کے لئے راہیں ہموار کردی ہیں۔

Image Source: Instagram

جب مہک عمران نے فوٹوگرافی کا آغاز کیا تو اس وقت ان کے پاس ذاتی کیمرے اور دیگر متعلقہ آلات موجود نہیں تھے، کسی بھی تقریب پر جانے سے پہلے وہ ہمیشہ سامان کرائے پر لیتی تھی۔ مگر ان تمام تر دشواریوں کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور ان تھک محنت اور کوششوں نے آج انہیں اس مقام پر پہنچا دیا کہ آج ان کا اپنا اسٹوڈیو ہے۔

Image Source: Instagram

دیکھا جائے تو اس پیشے میں اور بھی خواتین اپنے نام بنارہی ہیں لیکن مہک عمران کی وجہ شہرت ان کے کام کے ساتھ ان کا ‘باحجاب’ رہنا ہے ، وہ پردے کو برقرار رکھتے ہوئے اپنا شوق پورا کررہی ہیں۔ ان کے اس فیلڈ میں آنے کے بعد سے اب ڈیرہ اسماعیل خان کی دلہنیں بھی اپنی شادی پر پردے میں رہ کر فوٹوگرافی کروانے کا شوق پورا کرپاتی ہیں کیونکہ پردے کے باعث وہاں کی اکثر خواتین مرد فوٹوگرافر سے اپنی تصاویر نہیں بنواتی تھیں۔ اس لئے شادی کی تقریبات میں جب وہ فوٹوگرافی کے لیے جاتی ہیں تو لوگ ان کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

Image Source: Instagram

باہمت مہک عمران نے اپنی بہترین فوٹوگرافی سے یہ بات ثابت کردی ہے کہ مردوں کی طرح خواتین بھی اچھی فوٹوگرافر بن سکتی ہیں بس ان کو موقع دینا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ مہک عمران نے فوٹوگرافی کی فیلڈ میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر متعدد ایوارڈز بھی جیتے ہوئے ہیں اور ان کو فوٹوگرافی کے مقابلوں میں بطور جج بھی مدعو کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے محکمہ پولیس میں حجاب متعارف ہونے کیلئے تیار

بلاشبہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک معاشرے کی خواتین کی شمولیت نہ ہو ،اس لئے کہا جاتا ہے کہ کامیاب معاشرے کی تکمیل خواتین کی محنت اور کردار کے بغیر ممکن نہیں۔ بدلتے وقت کے ساتھ اب پاکستانی خواتین بھی ہر شعبے میں آگے آرہی ہیں، چاہیں وہ کسی بھی طبقاتی نظام سے تعلق رکھتی ہوں وہ سیاسی ، ادبی ، کاروباری ،صحت ، تعلیم ، کھیل خواہ ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی فوزیہ بھی ان باہمت خواتین میں سے ایک ہیں، یہ خاتون تن تنہا ایک فیملی پارک میں جھولے ، اسٹاف اور دیگر تمام اُمور خود انجام دیتی ہیں۔ فوزیہ خاتون خانہ ہونے کیساتھ دو بچوں کی ماں بھی ہیں اور وہ اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے شوہر کو دیتی ہیں جنہوں نے ہر قدم پر ان کی رہنمائی کی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

12 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

6 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago