نیوزی لینڈ کو شکست پر اسٹیڈیم‘سیکیورٹی سیکیورٹی ‘کے نعروں سے گونج اٹھا


0

ئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے میں پاکستانی شاہینوں نے کیویز کو شکست دیے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جبکہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے  22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کی دوسری اننگز میں جب پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو ایک موقع پر میچ گرین شرٹس کی پہنچ سے دور جاتا ہوا نظر آرہا تھا تاہم آخری اوورز میں آل راؤنڈر شعیب ملک اور جارہانہ بلے باز آصف علی کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یوں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

Image Source: Twitter

دوسری طرف ، نیوزی لینڈ ٹیم کی اس شکست کے بعد گراؤنڈ میں موجود مداحوں نے ‘سیکیورٹی سیکیورٹی’ کے نعرے لگا دئیے۔

اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے نعروں کی یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

یہی نہیں سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ کی شکست کے ساتھ ہی ’سیکیورٹی‘ کا ٹرینڈ بھی ٹاپ فور میں آگیا۔میچ میں پاکستان ٹیم کی کامیابی پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویلڈن پاکستان، سیکیورٹی کا مسئلہ بھی کامیابی سے حل ہوگیا۔

واضح رہے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ نے سیکیوٹی کو وجہ بناتے ہوئے میچ سے چند منٹ قبل دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ اس دورے کی منسوخی کے بعد کرکٹ شائقین میں بے حد غم و غصہ پایا جارہا تھا۔ لیکن پاکستان ٹیم میچ جیت کر سیکیورٹی کا جواز بنا کر واپس لوٹنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کرارا جواب دے دیا اور انہیں یہ بتایا دیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی بالکل پرفیکٹ ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی شاندار فتح، ‘موقع موقع‘ کا راگ الاپنے والے بھارتیوں کو چپ لگ گئی

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ کیوی ٹیم کی سیکیورٹی کسی ہیڈ آف اسٹیٹ سے کم نہ تھی۔

خیال رے پاکستان کی حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہ دوسری لگاتار فتح ہے، اس سے قبل اتوار کو قومی ٹیم نے روائتی حریف بھارت کو دبئی میں 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دی تھی۔ میچ میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں، جس پر انہیں مین اف دی میچ قرار دیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *