پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز کے امکانات روشن

برطانوی خبررساں ادارے نے اس بات کا عندیہ دیا ہے اس سال اگست میں ہونے پاکستان انگلینڈ سیریز کی تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مابین جاری مذکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق انگلینڈ دورہ کرے گی۔

کورونا وائرس کے پیش نظر جہاں دنیا بھر کہ تمام معاملات زندگی معطل ہوکر رہے گئے ہیں، وہیں کھیل کے میدانوں کی رونقیں بھی ماند پڑھ گئیں تھی۔

البتہ کرکٹ کے میدان سے اچھی خبر ہے کہ قومی ٹیم رواں سال انگلینڈ کا دورہ کریں گی۔ باقی سیکیورٹی کے پیش نظر ٹیم عام فلائٹ کے بجائے چارٹر طیارے کے ذریعے انگلینڈ کا سفر کرے گی اور تمام سفری اخراجات انگلش کرکٹ بورڈ آٹھائے گا۔

جبکہ اس ہی سے جڑی اہم خبر یہ سامنے آئی ہے کہ قومی ٹیم کا اسکواڈ 25 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا ۔۔ جس میں دس کھلاڑی بیک اپ پلان کا حصہ ہونگے ۔ مزید اس بات کا بھی دعوی کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم شیڈول ٹور سے کم از کم دو ہفتے قبل انگلینڈ پہنچے گی اور 10 روز قرنطینہ میں قیام بھی کرے گی ۔

یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں سال انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انگلینڈ میں کھیلے ہیں۔ اس خبر سے قبل خدشات یہی تھے کہ شاید کورونا وائرس کے پیش نظر یہ دورہ بھی منسوخ ہوجائے گا۔

البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس خبر کی توثیق یا تردید اب تک نہیں کی گئی ہے ۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago