مشہور گلوکار عاطف اسلم کا نیا انداز۔ دیکھنے والے حیران


0

پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار اور ستارہ امتیاز جتنے والے عاطف اسلم کا ایک اور چھپا ہوا ٹیلنٹ عوام کے سامنے آگیا۔ جس میں انہوں نے گانا تو گایا البتہ ایک بلکل مختلف انداز میں جو اس سے پہلے ناکبھی کسی نے سنا تھا اور نہ ہی کبھی ایسے دیکھا تھا۔

حال ہی میں پاکستان کرکٹ کے ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ ایک لائیو سیشن انٹرویو میں معروف موسیقار عاطف اسلم کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس انٹرویو کے دوران یوں تو کئی دلچسپ سوالات عاطف اسلم سے ہوئے البتہ سابق کپتان نے عاطف اسلم سے کی ایک انوکھی فرمائش جس میں ان سے درخواست کی گئی کہ وہ تمام سننے والوں کے کئے کچھ تھوڑا سا گنگونائیں کیونکہ کسی بھی پروگرام میں عاطف اسلم ہوں اور اپنی آواز کا جادو نہ بکھریں ایسا ہو نہیں سکتا البتہ عاطف اسلم سے فرمائش کی گئی کہ وہ اپنے چہرے پر ماسک پہن کر کسی زنانہ یعنی عورت کی آواز میں گنگنائیں۔ جس خواہش کو عاطف اسلم نے اپنے چاہنے اور محبت کرنے والوں کے لئے پورا کیا اور انہوں نے عورت کی آواز میں مشہور گانا “آج جانے کی ضد نہ کرو ” گنگناکر سنایا۔ جس سے عاطف اسلم خود بھی بہت محضوض ہوئے۔

یاد رہے عاطف اسلم کا شمار اس وقت پاکستانی صف اول کے گلوکاروں میں ہوتا۔ عاطف اسلم اس وقت پاکستان کے سب سے بہترین پلے بیک سنگر ہیں۔ انہوں پاکستان میں ہی نہیں بلکہ سرحد پار یعنی بھارت میں بھی کئی مشہور فلموں کے گانے گائے ہیں اور اپنی خوبصورت آواز کے جادو بکھیرے اور بھارتی عوام اور بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا ایک منفرد نام بنایا ہے۔ ان کے حوالے سے مشہور تھا کہ بھارتی فلمی صنعت سے وابستہ ہر بڑا نام ان سے اپنی فلم کے گانے خواہش رکھا کرتا کیونکہ فلم مشہور ہو یا نہ ہو البتہ گانا ضرور مشہور ہونے کا یقین ہوتا تھا۔

ساتھ ہی عاطف اسلم پاکستان کی فلمی صنعت سے بطور اداکار بھی وابستہ رہے ہیں۔ سال 2008 میں آنے والی مشہور فلم بول میں عاطف اسلم نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ جبکہ ان کی بہترین کارکردگی کی اعتراف پر حکومت پاکستان نے سال 2008 میں ان کو ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے بھی نوازا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *