آلو کا شمار دنیا کی مشہور سبزیوں میں ہوتا ہے، یہ اپنے غذائی عناصر کی وجہ سے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ کتنی غذائیت کا حامل ہے اس کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ اگر پکے ہوئے آلوؤں کا صرف ایک کپ لیا جائے تو اس میں 161 کیلوریز کے ساتھ ساتھ وٹامن بی 6، پوٹاشیم، تانبا (کاپر)، وٹامن سی، مینگنیز، فاسفورس، فائبر، وٹامن بی 3 اور پینٹوتھینک ایسڈ کی بھی وافرمقدار ہوتی ہے جبکہ 29 فیصد کاربو ہائیڈریٹس اور 8.5 فیصد پروٹین ان کے علاوہ ہیں۔ وٹامن، پروٹین اور معدنیات پر مشتمل یہ تمام غذائی اجزاء آلو کو صرف عام لوگوں ہی کے لیے نہیں بلکہ غذائی ماہرین کے نزدیک بھی پسندیدہ ترین سبزی بناتے ہیں۔
آلو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے بلکہ جو افراد آلو کو پنی روزمرہ غذا کا حصہ بناتے ہیں ان میں امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔
آلو کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ موجود فائبر نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے اگر اسے صحیح انداز اور صحیح مقدار میں کھایا جائے تو پیٹ کی خرابی یعنی ڈائیریا سے بھی جلد نجات مل سکتی ہے۔
آلو میں فاسفورس اور کیلشیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس سبزی میں موجود زنک، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس، اور کیلشیم مل کر ہڈیوں کی ساخت کو بہتر بناتے ہیں اور انہیں مضبوط کرتے ہیں، جب کہ آئرن اور زنک کولاجن کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آلو میں ایک منفرد ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے، غذائی ماہرین کے مطابق الزائمر کے مرض میں مبتلا افراد کو آلو کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔
آلو میں موجود وٹامن سی جلد کو صاف شفاف اور بے داغ بناتا ہے اور قدرتی طور پر چہرے کے بالوں کو بلیچ کرتا ہے۔ آلو کے قتلے کاٹ کر اس سے چہرے پر مساج کیا جاسکتا ہے، اس کا استعمال ایکنی کو دِنوں میں ختم کرتا ہے جبکہ آنکھوں کے گرد آلوؤں کو بڑے بڑے گول ٹکڑوں میں کاٹ کر بیس منٹ کے لیے آنکھوں پر رکھنے سےکچھ دنوں میں آنکھوں کے حلقوں میں واضح کمی آتی ہے۔
مزید پڑھیں: مختلف پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں کو کام میں لائیں، زندگی آسان بنائیں
یوں تو آلو کے فائدے بیشمار ہیں لیکن ان کو استعمال کرتے وقت یہ بات یاد رکھیں کہ یہ دیر سے ہضم ہوتا ہے اس لیے قبض کے دوران یا کمزور معدے کی صورت میں آلو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔جبکہ اس کا زائد استعمال معدے میں گیس بھی پیدا کرتا ہے۔ زیادہ آلو کھانے سے سینے پر بلغم کی شکایت بھی ہوسکتی ہے جب کہ شوگر (ذیابیطس) کے مریضوں کو بطورِ خاص آلو کھانے میں محتاط رہنا چاہیے کیونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹس کی بڑی مقدار ہوتی ہے جس سے خون میں شکر کی مقدار بڑھ سکتی ہے۔
کمپنی نے 2026 کے پہلے نو ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے…
لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…
آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…
خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…
پاکستان کے معروف ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے زونگ کے کامیاب دن کے موقع…
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…