سوشل میڈیا پر چند روز سے کامیڈی کنگ ،مایہ ناز اسٹیج اداکار و میزبان 61 سالہ عمر شریف کی اسپتال لے بستر سے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ عمر شریف کی طبیعت کافی ناساز ہے۔ تاہم وائرل ہونے والی ان تصاویر پر عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا لیجنڈری اداکار عمر شریف کی سوشل میڈیا پر اسپتال سے علاج کے دوران لی گئی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں، ان کی ناک میں آلا فٹ ہے اور وہ بظاہر بہت کمزور لگ رہے ہیں۔ جوکہ سوشل میڈیا صارفین اور عمر شریف کے مداحوں کے لئے یہ ایک ناقابلِ تصور بات تھی، چنانچہ ان کی اس تصاویر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شئیر کرکے دعاؤں کی درخواست کی جا رہی ہے۔
جس پر اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے شوہر کی ان وائرل تصاویر پر سخت اظہارِ برہمی کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری بیان میں انہوں لکھا کہ لوگوں کو اسپتال سے نجی تصاویر شئیر کرتے دیکھنا، بہت افسوس ناک ہے۔
اس موقع پر انہوں نے تمام سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ محض چند لائکس اور شئیر کے لئے بغیر تصدیق کے کچھ بھی شئیر نہ کریں۔ اس پوسٹ کے ساتھ زرین عمر نے ایک اچھی خبر بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق عمر شریف کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور وہ ایئر ایمبولینس کے ذریعے سفر کرنے کے قابل ہیں۔
دوسری جانب زرین عمر نے ویزا کے جلد عمل کے لیے وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ایئر ایمبولینس کے اخراجات برداشت کرنے پر سندھ حکومت، بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور مرتضیٰ وہاب کا شکریہ ادا کیا۔
فیس بک میں زرین عمر نے اسٹیج اداکار عمر شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے افراد کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہوں نے لکھا کہ صرف آپ لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے عمر شریف کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔
واضح رہے عمر شریف کی علالت پر گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہورہی ہیں ،رواں برس جولائی میں بھی ان کے اور ان کی تیسری اہلیہ کے درمیان جائیداد کے تنازع کے وقت بھی اداکار کو وہیل چیئر پر دیکھا گیا تھا اور انہیں بیمار حالت میں دیکھ کر مداح کافی پریشان ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ عمر شریف ٹی وی، اسٹیج اداکار، کمپیئر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر غرض تمام ہی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 19 اپریل 1960 میں پیدا ہونے والے عُمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974 میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا۔ ان کا مشہور معروف اسٹیج ڈرامہ بکرا قسطوں پر ایک ایسا ڈرامہ ہے جو بے انتہا مشہور ہوا اور شاید ہی پاکستان میں کسی اسٹیج ڈرامے کو اس قدر مقبولیت ملی ہو۔ اس ڈرامہ کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ بھارت کی کئی فلموں میں اس کے مکالمے بھی ادا کیے گئے، اس ڈرامے کے چار حصے بنائے گئے جو وقفے وقفے سے تھیٹر پر پیش کیے گئے۔
مزید پڑھیں: کامیڈی کنگ عمر شریف کہ بیرون ملک علاج کیلئے وزیراعظم سے اپیل
عمر شریف کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے پناہ خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…