اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر 10 ملین فالورز کا ہندسہ عبور کرلیا

مشہور ومعروف اداکار عائزہ خان کا شمار پاکستان کی جہاں صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے وہیں انہیں عوام کی پسندیدہ ترین اداکارہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں اتوار کے روز وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالورز رکھنے والی اداکارہ کا بھی اعزاز اپنے نام کیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان ان دنوں اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ چھٹیوں پر ترکی میں موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے اتوار کی دوپہر انسٹاگرام پر 10 ملین فالورز کا ہندسہ عبور کیا۔ اگر عائزہ خان کی بات کریں تو انہوں نے محض 391 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے، جن میں بیشتر ان کے قریبی دوست اور اہلخانہ موجود ہیں۔ جبکہ انہوں نے اب تک انسٹاگرام پر 3889 پوسٹیں شئیر رکھی ہیں۔

Image Source: Instagram

اداکارہ عائزہ خان کی زبردست اداکاری ہمشہ سے ان کی پہچان رہی ہے، لیکن رواں برس وہ ایک اچھی اور کامیاب ماڈل کے طور پر بھی سامنے آئی ہیں۔ ان کی پُرکشش شخصیت اس بات کو جہاں واضح کرتی ہیں ناصرف وہ شوبز انڈسٹری خوبصورت ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، وہیں انہیں وہ فیشن سے متعلق بہترین سمجھ بوجھ رکھتی ہیں، عام دنوں میں بھی وپ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شئیر کرتی ہیں، اس سے ان کے مضبوط فیشن سین کا معلوم پڑتا ہے۔

Image Source: Instagram

پیارے افضل میں ‘فرح ابراہیم’ کے کردار سے شہرت حاصل کرنیوالی خوبصورت اداکارہ عائزہ خان اب اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی نام کما رہی ہیں۔ لباس چاہے مشرقی ہو یا مغربی عائزہ خان کی ُپرکشش شخصیت اس لباس کو چار چاند لگا دیتی ہے اور ماڈلنگ میں ان کا ہر انداز آنکھوں کو بھلا لگتا ہے۔

عائزہ خان اب تک تقریباً ہر ڈیزائنر کے ساتھ کام کر چکی ہیں لیکن ہر بار وہ اپنے نئے روپ سے مداحوں کو چونکا دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ آج کل سوشل میڈیا اور ماڈلنگ میں خوب چھائی ہوئی ہیں۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر اداکارہ عائزہ خان نے ترکی سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے لئے آج ایک بڑا دن ہے، وہ 10 ملین فالورز کا ہندسہ عبور کرچکی پیں۔ جس پر انہوں نے اپنے تمام مداحوں کا اس پیار اور محبت پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے اداکارہ عائزہ خان اپنی پُرکشش شخصیت پر ملکی سطح کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر سراہا جاچکا ہے۔ سال 2017 میں ڈرامہ سیریل پیارے افضل کی اداکارہ، عائزہ خان کو مین ایکس پی کی جانب سے دنیا کی خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

Image Source: Instagram

گزشتہ برس اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا مقبول ترین ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو”، میں اداکارہ عائزہ خان کو اپنی لاجواب اداکاری پر خوب سراہا گیا تھا، اس سلسلے میں انہیں بہترین ٹی وی اداکارہ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر فالورز کی ریس میں اداکارہ ایمن خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ان کے اس وقت تقریباً 9 ملین کے قریب فالورز ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ عائزہ خان ۔مادھوری ڈکشت کی مداح، ملنے کی خواہش

یاد رہے 30 سالہ اداکارہ عائزہ خان نے سال 2009 میں محض 18 برس کی عمر میں ڈرامل سیریل “تم جو ملے” سے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ بعدازاں سال 2013 میں ڈرامہ پیارے افضل میں بہترین اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جبکہ سال 2019 پاکستان کے کامیاب ترین ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو ” میں وپ اداکاری کے معیار کو آسمانوں کے بلندیوں پر لے گئی۔ ان دنوں ڈراموں پر انہیں پاکستان ٹی وی اداکارہ کا بھی ایوارڈ مل چکا ہے۔ جبکہ اداکارہ کی نجی زندگی کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکارہ سال 2014 میں ساتھی اداکار دانش تیمور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں تھیں۔ اس جوڑے کو شوبز انڈسٹری کے پرکشش ترین جوڑوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دونوں کے دو بچے ہیں۔ جن میں بڑی بیٹی اور بیٹا شامل ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

3 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

5 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

7 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

7 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago