نصرت فتح علی خان کا نام 200 عظیم ترین گلوکاروں کی فہرست میں شامل

قوالی، گیت، غزل اور کلاسیکل سمیت گائیکی کی ہر صنف پر عبور رکھنے والے استاد نصرت فتح علی خان کو اپنے منفرد انداز گائیکی سے عالمگیر شہرت حاصل ہوئی۔انہوں نے اپنی تمام عمر قوالی کے فن کو سیکھنے اور سیکھانے میں صرف کی، اور صوفیائے کرام کے پیغام کو دنیا کے ہر کونے تک پہنچایا اور اسی بنا پر ان کو خود بے پناہ شہرت نصیب ہوئی۔ نصرت فتح علی خان نے کلاسیکل موسیقی کو ایک نیا رنگ دیا، اور اس کو جدید میوزک کے منفرد انداز میں کچھ اس طرح پیش کیا کہ ان کے گانے ہر عمر کے لوگوں میں مقبول ہوگئے۔انہوں نے صوفی گلوکاری کو بھی نئے انداز سے پیش کیا جس کے باعث ان کے کلام پاکستان سمیت امریکہ اور یورپ جیسے ممالک میں بھی سنے گئے۔

لیجنڈری قوال کی وفات کے 25 برس بعد بھی ان کی موسیقی کا سحر آج بھی ویسا ہی طاری ہے اور ان کی بے پناہ شہرت کے باعث امریکہ کے معروف جریدے رولنگ اسٹون نے ان کو تاریخ انسانی کے 200 عظیم ترین گلوکاروں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

Image Source: File

اس حوالے سے رولنگ اسٹون نے استاد نصرت فتح علی خان کا تعارف کراتے ہوئے انہیں ’شہنشاہ قوالی‘ کہا اور انہیں قوالی کی سلطنت کا آئیکون قرار دیتے ہوئے صدیوں پر محیط ان کے خاندانی وراثت کی تعریف کی۔

Image Source: File

میگزین کے مطابق نصرت فتح علی خان نے اپنی بے مثال گائیکی سے پوری دنیا میں لوگوں کے دل جیتے اور خصوصی طور پر اسی کی دہائی میں پیٹر گیبریئل کیئے ’ریئل ورلڈ لیبل‘ کیلئے ان کی ریکارڈنگ اور پرفارمنس نے لوگوں کو بہت متاثر کیا۔

امریکی جریدے میں نصرت فتح علی خان کے مشہور مداحوں میں شہرہ آفاق گلوکارہ میڈونا بھی شامل تھیں جبکہ ایڈی ویڈر نے ’ڈیڈ مین واکنگ‘ کو ان کے ساتھ مل کر گایا۔ مضمون نگار نے مزید لکھا ہے کہ جیف بکلے نصرت فتح علی خان کو ’میرا ایلوس‘ کہتے تھے اور انہوں نے استاد کے ساتھ اچھے طریقے سے کام کرنے کے لئے اردو زبان بھی سیکھی۔

Image Source: Herald Magzine Dawn

مذکورہ فہرست میں استاد نصرت فتح علی خان کو 91 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ عظیم ترین گلوکاروں کی فہرست میں انڈیا کی مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر نے بھی جگہ پائی ہے اور رولنگ اسٹون نے ان کو ’پلے بیک گلوکاری کی ملکہ‘ اور ’سروں کی ملکہ‘ قرار دیا ہے۔اس فہرست میں مصر کی مایہ ناز گلوکار ام کلثوم کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ جدید دور کی گلوکارائیں لیڈی گاگا، ٹیلر سوئفٹ، آریانا گرانڈے اور بلی آئلش جیسی نئی گلوکارائیں بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ نصرت فتح علی خان گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے کے ساتھ کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے بھی استاد نصرت فتح علی خان کو کئی اعزازت سے نوازا گیا، 1987 میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس (تمغہ حسن کارکردگی) اور پاکستان فلم انڈسٹری اور موسیقی کی دنیا میں کی گئی خدمات پر انہیں نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، اس کے علاوہ ان کو یونیسکو کی جانب سے دئیےجانے والے موسیقی کے انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: نصرت فتح علی خان جیسا آرٹسٹ صدیوں میں پیدا ہوتا ہے، اجے دیوگن

ان کی قوالی ’دم مست قلندر علی علی‘ کو عالمی مقبولیت حاصل ہے اس قوالی کے منظر عام پر آتے ہی نصرت فتح علی خان کی عالمی شہرت میں کئی گنا اضافہ ہوا۔میری زندگی ہے تو، کسی دا یار نا بچھڑے، تم اک گورکھ دھندا ہو، یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے، دل لگی، اللہ ھو اور وہی خدا ہے سمیت کئی قوالیاں آج بھی لیجنڈری گلوکار کو زندہ کیے ہوئے ہیں۔شہرۂ آفاق قوال 13 اکست 1997 میں 49 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اپنے مداحوں کو خیر آباد کہہ کر خالق حقیقی سے جاملے لیکن آج بھی ان کی آواز لوگوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago