
معروف اداکار یاسر حسین کسی نہ کسی وجہ سے ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ لیکن اس بار وجہ کافی مختلف ہے، ایک مقامی میڈیا گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار یاسر حسین نے اپنی شادی کی تقریب کے حوالے سے ایک انوکھا انکشاف کیا ان کی شادی میں کچھ لوگوں نے بغیر دعوت نامے کی شرکت کی تھی۔
یوں تو اداکار یاسر حسین اپنی جارہانہ انداز کے باعث اپنی ایک الگ مقبولیت رکھتے ہیں، کئی مواقعوں پر ہم نے انہیں اپنے بے باک رائے اور موقف اپنائے ہوئے دیکھا ہے، جہاں تنقید کے باوجود وہ اپنے موقف کا ناصرف برملا اظہار کرتے ہیں بلکہ اس کا بھرپور انداز میں دفاع بھی کرتے ہیں۔ کئی مواقعوں پر تو ناقدین کی جانب سے مہم کی صورت میں تنقید کی گئی تاہم انہوں نے ہمیشہ اپنے ناقدین کو زبردست انداز میں جواب دیا ہے۔ لیکن اس بار گویا انہوں نے اپنے خلاف کوئی محاذ کھول لیا ہو.

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار اور ٹی وی میزبان واسع چوہدری کو ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ ان کی اور اقراء عزیز کی شادی میں ایک شخصیت بھی تھیں جنہوں نے بغیر کسی دعوت نامے کے شادی میں شرکت کی ہے۔
واسع چوہدری انٹرویو دیتے ہوئے یاسر حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور اقراء عزیز نے سال 2019 میں اپنی ہونے والی شادی میں تقریباً 170 کے قریب افراد کو مدعو کیا تھا لیکن ان کی شادی کی تقریب میں 200 کے قریب افراد نے شرکت کی تھی۔
یاسر حسین کے مطابق انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں اپنی شادی میں ان ہی لوگوں کو مدعو کروں گا جو ان کے دوست ہیں اور اس ہی شہر میں رہتے ہیں، جبکہ اس سلسلے میں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کارڈ اپ لوڈ کردیا گیا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سب لوگ اس بات سے واقف تھے۔
لہذا جب یاسر حسین سے پوچھا گیا کہ وہ اضافی 30 سے زائد افراد کون تھے، جنہوں نے بن بلائے شادی میں شرکت کی تھی، تو ابتداء میں انہوں نے بتانے میں ہچکچاہٹ ظاہر کی لیکن میزبان واسع چوہدری کے مجبور کرنے پر بتایا کہ اداکارہ نوشین شاہ کے پاس کارڈ تھا لیکن انہوں نے بن بلائے شادی میں شرکت کی تھی۔
پروگرام میں آگے بڑھتے ہوئے جب میزبان واسع چوہدری نے یاسر حسین سے پوچھا کہ کیا کسی اور شعبے کے کسی ساتھی نے دعوت نامے کے بغیر شادی میں شرکت کی تھی، تو اس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں وہ اکلوتی تھیں۔ اچانک ایسا ماحول بن جانے پر اداکار یاسر حسین ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے بہت ہنسی آرہی ہے۔
یہی نہیں اس موقع پر جب میزبان کی جانب سے اداکارہ نوشین شاہ کے حوالے سے ہوچھا گیا کہ ان کی جانب سے آپ کی شادی کی تصویریں انسٹاگرام پر لائک کی گئیں تھیں تو انہوں جواب میں کہا کہ اتفاق سے ان کی شادی میں سب سے زیادہ تصاویریں بھی ان کی ہی کھینچی گئیں ہیں۔
جوں ہی اداکار یاسر حسین کو احساس ہوا کہ شاید مذاق اب زیادہ ہوچکا ہے تو انہوں نے فوری طور بات کا رخ تبدیل کیا اور کہا کہ اداکارہ نوشین شاہ ایک زبردست خاتون ہیں اور وہ شوبز انڈسٹری میں انتہائی زبردست کام کررہی ہیں۔ یہی نہیں انہوں نے یہ تک کہے دیا کہ وہ ان کے اسٹائلز کے بہت بڑے مداح ہیں۔
یاد رہے اداکار یاسر حسین کوئی پہلی بار کسی تنازعے کا شکار نہیں ہوئے ہیں، یہ بات سب کو ہی معلوم ہے کہ انہوں نے پاکستان شوبز اندسٹری میں ترک فنکاروں کے کام کرنے پر اعتراض آٹھایا تھا بعدازاں کچھ لوگوں نے شرارت کرکے ویکی پیڈیا پر یاسر حسین کے والدین میں نام تبدیل کرکے ترک اداکارہ ایثراء بلجیک لکھا دیا تھا۔
0 Comments