مردان اور بنوں کے تعلیمی بورڈز نے منگل کے روز سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) اور ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایچ ایس ایس سی) کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔ جس میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے غیر معمولی کامیابی دیکھی گئی، جہاں ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ نے میٹرک کے امتحانات میں 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ہائی اسکول ، اکوڑہ خٹک، نوشہرہ کی قندیل نے پاکستان کی امتحانات کی تاریخ میں ایک غیر معمولی ریکارڈ قائم کیا ہے ، جس کے تحت انہوں نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، مردان کے اعلان کردہ ایس ایس سی امتحان میں 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کئے ہیں۔
اس سلسلے میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان کہ جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پوزیش حاصل کرنے والے طلباء میں تعریفی سرٹیفکیٹس کے ساتھ ساتھ مالی وظیفے بھی دیئے گئے۔
ان کامیاب طلباء کی فہرست میں ایک نام قندیل ولد سہیل احمد کا بھی شامل ہے، وہ ناصرف پوزیشن حاصل کرنے والوں میں واحد خاتون تھیں بلکہ انہوں نے پاکستانی تعلیمی امتحانات کا ایک غیرمعمولی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے، جس میں انہوں نے 11 نمبر حاصل کئے ہیں۔ قندیل کا تعلق سائنس گروپ سے ہے۔ ہونہار طالبہ کے اس کارنامے کو تسلیم کرتے ہوئے، مردان بورڈ کے چئیرمین نے اعلان کیا ہے کہ طالبہ کو بورڈ کی فیس سے استثنی حاصل ہوگی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قندیل کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کامیابی کا تمام صحرا اپنے اساتذہ، اپنی انتھک محنت اور اپنی والدہ کی دعاؤں کے نام کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی طالب علم محمد عبد اللہ کی اے سی سی اے کے امتحانات میں شاندار کامیابی
دوسری جانب ایچ ایس ایس سی کے نتائج میں پنجاب کالج ، قندار، نوشہرہ کی فضا مجید نے 1088 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دریں اثناء قائداعظم کالج فار بوائز مردان کے محمد مدثر خان 1086 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پنجاب کالج کی خدیجہ، قندار، نوشہرہ ، پشاور ماڈل ڈگری کالج فار گرلز صوابی کی خوشبو اجمل اور کونکورڈیا کالج حکیم آباد نوشہرہ کی حسینہ گل نے 1084 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تینوں پوزیشن ہولڈرز طلباء کا تعلق پری میڈیکل کے شعبے سے ہے۔
واضح رہے ملتان کے 16 سالہ طالب علم محمد حذیفہ نے 2019 میں میٹرک کے امتحانات میں ٹاپ کیا تھا۔ انتہائی باصلاحیت حذیفہ اپنے غریب خاندان میں واحد کمانے والا تھا۔ وہ اپنے گھر والوں کی کفالت کے لئے ملتان کے علاقے غلہ منڈی میں پھلوں کا رس بیچنے والے کے طور پر کام کیا کرتا تھا۔
بعدازاں اس ہونہار لڑکے کو گزشتہ سال ایک پرائیویٹ کالج میں اسکالرشپ کی پیشکش کی گئی تھی لیکن وہ اپنی نوکری نہیں چھوڑ سکا۔ تاہم اس مشکل کو دیکھتے ہوئے محمد حذیفہ کے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور اس کے خوابوں کو زندہ رکھنے کی ترغیب دینے کے لیے ، پاکستان بیت المال نے اس کی تعلیم اور اس کے خاندان کے لیے مالی مدد کی پیشکش کی تھی۔
یاد رہے اس ماہ کے شروع میں ، وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی حکومت کے وزیر تعلیم کے اجلاس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ دونوں کے طلباء کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب وبائی مرض کی چوتھی لہر جاری ہے ،ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 90،000 سے اوپر بڑھ چکی ہے۔
یہ بات حقیقت ہے کہ کورونا وباء کے باعث ملک میں ایک بار پھر سے بڑے پیمانے پر امتحانات کا انعقاد جلد ممکن نہیں ہوسکے گا، لہذا فیل ہونے والے تمام طلباء کو 33 نمبر دیکر پاس کر دیا جائے گا۔
Story Courtesy: 24 News
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…