حکومت کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تمام طلباء کو پاس کرنے کا فیصلہ


0

پیر کے روز حکومت نے تعلیمی شعبہ کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ کیا، دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام طلباء کو پاس کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا ہے، جب ملک میں کورونا وباء کی چوتھی لہر جاری ہے اور ملک میں اس وقت متاثرہ مریضوں کی تعداد 90 ہزار تک جاپہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ دونوں طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس نے بتایا کہ وبائی بیماری نے مستقبل میں ناکام طلباء کے دوبارہ امتحانات کو ناممکن بنا دیا ہے۔

Image Source: Twitter

ملک بھر کے تمام طلباء نے رواں برس مئی اور جولائی کے درمیان اپنے بورڈ کے امتحانات دیے تھے۔ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ “مذکورہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے فوری طور پر طلباء کے دوبارہ امتحانات ممکن نہیں ہوسکتے ہیں۔” لہٰذا جو طلباء فیل ہوئے ہیں، انہیں 33 نمبروں دے کر پاس کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ میٹنگ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بار منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ نیز ، دوسرے امتحانات کو ضمنی (سپلیمنٹری) امتحانات نہیں سمجھا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میٹرک کے اگلے امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے۔ جبکپ کہ نیا تعلیمی سال اگست میں شروع کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے مزید کہا کہ او اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، جبکہ یونیورسٹیاں اپنے امتحانی شیڈول خود طے کریں گی۔

واضح رہے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت کی جانب سے 15 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لئے ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کو رجسٹریشن کے لئے اپنا بی فارم دیکھانا ہوگا۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) ، جو حکومت کی اینٹی کوویڈ حکمت عملی کے لئے بنایا گیا ادارہ ہے، اس نے 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔

Image Source: Twitter

موجودہ وبائی صورتحال کے بارے میں ڈاکٹر حامد نے کہا کہ وباء کا مثبت تناسب اب بھی زیادہ ہے۔ تاہم ، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب قوت مدافعت قائم ہوجائے گی تو کیسز کی تعداد میں ببی نمایاں کمی آئے گی۔

خیال رہے این سی او سی نے روزانہ کے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا کہ پیر کو فعال کورونا وائرس کیسز کی تعداد 90،545 تک آگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، مجموعی طور پر 2،988 نئے لوگوں نے مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 3،391 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوئے ہیں۔ ملکی سطح پر اس وقت کورونا وائرس کی مثبت شرح تناسب 5.62 فیصد ہے۔

حال ہی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے پیش نظر، حکومت سندھ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ گیارہویں اور اس کے آگے کے تمام طلباء کے لیے اب کورونا ویکسینیشن کروانا لازمی ہوگی۔ اگر کوئی طالب علم اد پر عمل کرے گا، انہیں کراچی بھر کے کسی بھی کالج میں داخلہ نہیں دیا جائے اور نہ انہیں کالج کے اندر جانے کی اجازت ہوگی۔

یاد رہے ملک بھر میں 10 مارچ سے عام عوام کے لئے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا تھا۔ ابتداء میں اس ویکسین مہم کو پیرا میڈیکل اسٹاف اور عمر رسیدہ افراد کے لئے مختص کیا گیا تھا۔

Story Courtesy: Express Tribune


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format