نور مقدم کے قتل کے بعد ظاہر جعفر اور اسکے والد کی حیران گفتگو

نور مقدم قتل کیس میں ٹرائل کورٹ میں جمع کرائی گئی اسلام آباد پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں کچھ چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ساتھیوں کی فعال مدد کی وجہ سے نور مقدم نے زندگی بچانے کے چھ مواقع ضائع کیے گئے، جبکہ ملزم کے والد نے بیٹے کو نور مقدم کی لاش کو ٹھکانے لگانے تک کی یقین دہانی کرائی تھی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر ساتھیوں نے دوسری کارروائی کی تو اس کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق نور مقدم نے ظاہر جعفر کی غیر قانونی حراست سے دو بار فرار ہونے کی کوشش کی۔

Image Source: Twitter

رپورٹ کے مطابق مقتولہ نور مقدم نے دوران قید بار ہاں بھاگنے کی کوشش کی، لیکن ظاہر جعفر کے سیکیورٹی گارڈ اور مالی کی مداخلت کے باعث وہ ناکام رہیں تھیں۔جبکہ ظاہر جعفر نے مبینہ طور پر اپنے والد سے ، جو کہ کراچی میں تھے ، واقعہ کے دن ، 20 جولائی کو چار بار بات کی تھی۔ لہذا ، وہ نور مقدم کی غیر قانونی حراست اور ان کے گھر کی صورتحال کے بارے میں جانتے تھے۔ ظاہر جعفر کے والد نے بعد میں نور مقدم کی لاش کو ٹھکانے لگانے کا یقین دلایا تھا لیکن وہ ناکام رہیں تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں اسے سنبھال لوں گا۔ میں تمھیں کو بچانے اور لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے لوگوں کو بھیج رہا ہوں۔

Image Source: Twitter

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ظاہر جعفر کو 19 جولائی کی سہ پہر 3:50 بجے قطر ایئرلائن سے امریکہ روانہ ہونا تھا۔ تاہم وہ نہیں گیا۔ مزید یہ کہ مبینہ قاتل کے والدین اس واقعے کے بارے میں جانتے تھے لیکن انہوں نے اس کی اطلاع حاکم کو نہیں دی تھی۔

اس موقع پر پولیس نے 18 گواہوں کی فہرست بھی فراہم کی ہے، جن میں مقتولہ کے والد شوکت علی مقدم ، پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اور پولیس حکام شامل ہیں۔

Image Source: Twitter

رپورٹ کے مطابق نور مقدم 18 جولائی کو ایف 7/4 میں ظاہر جعفر کے گھر آئیں تھیں ، جنہیں سیکورٹی گارڈ نے انہیں اندر آنے دیا تھا۔ جہاں نور مقدم نے ملزم سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ بعدازاں پھر ملزم نے پھر اسے غیر قانونی طور پر ایک کمرے میں نظر بند کر دیا، بعدازاں نور جعفر نے اسے قتل کیا، جس کا وہ اعتراف کرچکا ہے۔

ظاہر جعفر نے دعویٰ کیا کہ نور مقدم نے اس کی شادی کے پروپوزل کو مسترد کر دیا تھا لہٰذا اس نے اسے ایک کمرے میں نظر بند کر دیا۔ زبردستی حراست میں لیے جانے پر ناراض نور نے ظاہر جعفر کو اس کے نتائج سے خبردار کیا۔ اس نے دھمکی دی کہ وہ اس کے خلاف پولیس میں شکایت کرے گی۔

Image Source: File

ظاہر جعفر کے بیان کے مطابق اس نے اپنے والدین کو اس واقعے سے آگاہ کیا اور گھریلو عملے کو حکم دیا کہ وہ کسی کو بھی داخل ہونے یا اسے جانے سے روکیں۔ ایک موقع پر نور کمرے سے فرار ہونے اور مرکزی دروازے کی طرف بھاگنے میں کامیاب ہوگئی ، جہاں سیکورٹی گارڈ افتخار نے اسے روک لیا۔

مزید پڑھیں: کسی کو نہیں چھوڑوں گا، اگر انصاف میں رکاوٹ ڈالی گئی، والد نور مقدم

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نور مقدم نے دوبارہ واش روم کی کھڑکی سے فرار ہونے کی کوشش کی اور گھر کے مرکزی دروازے کی طرف بھاگی۔ تاہم سکیورٹی گارڈ نے اس کی مدد کرنے کے بجائے بیسمنٹ میں چلا گیا۔ اس کے علاوہ ، مالی ، محمد جان نے اسے مین گیٹ کھولنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔


یاد رہے وزیراعظم پاکستان عمران خان چند روز قبل براہ راست ٹی وی نشریات، “آُپکا وزیراعظم آپ کے ساتھ” میں نور مقدم قتل کیس پر بات کرتے ہوئے قوم کو یقین دلایا تھا کہ وہ اپنی پوری توجہ اس کیس پر مرکوز کئے ہوئے ہیں، قاتل صرف اس وجہ سے انصاف کے عمل سے بچ نہیں سکے گا کہ وہ کسی بااثر خاندان سے ہے اور دوہری شہریت رکھتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

4 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

6 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago