اداکار نعمان سمیع نے اپنے متعلق بڑا انکشاف کردیا

تاریخ گواہ ہے کہ دنیا میں جتنے فلاسفر، رہنما، کاروباری شخصیات ہیں سبھی محنت کے عادی ہیں اسی لئے کامیابی نے ان کے قدم چومے ہیں۔ زندگی کی ترقی کا دارومدار محنت پر منحصر ہے۔ بلاشبہ محنت ہی میں عظمت ہے اور محنتی لوگ ہی دنیا میں ترقی حاصل کرتے ہیں۔ پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار نعمان سمیع نے بھی اس بات کا انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا ہے کہ وہ اداکاری میں آنے سے قبل کچرا اٹھانے اور ٹوائلٹ صاف کرنے سمیت کئی دیگر کام کرچکے ہیں ۔

ڈرامے سیریل ‘میرا دل میرا دشمن’ کے اداکار نعمان سمیع نے حال ہی میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ہلکے گلابی اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔ اس تصویر پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ آپ بالکل فوڈ پانڈا کے ڈیلیوری بوائے لگ رہے ہیں، جس پر اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ وہ اداکاری میں آنے سے قبل کچرا اٹھانے ، فرش صاف کرنے اور ٹوائلٹ صاف کرنے سمیت ریسٹورنٹ میں بطورِ ویٹر بھی کام کرچکے ہیں۔

Image Source: Instagram

نعمان سمیع نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر میں اس شرٹ میں ڈیلیوری بوائے کی طرح لگ بھی رہا ہوں تو میرا نہیں خیال کہ اس میں کوئی مضحکہ خیز بات ہے، یہ ایک نوکری ہے اور جو لوگ یہ کام کرتے ہیں انہیں اپنے کام پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ وہ محنت کرکے اپنے اہلخانہ کے لیے روزی روٹی کما رہے ہوتے ہیں’۔

بعد ازاں ، اداکار کے اس جواب پر صارف نے اداکار سے معافی مانگی اور کہا کہ ان کا مقصد کسی کا دل دکھانا نہیں تھا اور نہ ہی وہ کسی کا مذاق بنا رہے تھے، نعمان سمیع اور صارف کی درمیان ہوئی بات چیت کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے اور اداکار کے مداح ان کی اس محنت اور لگن کو خوب سراہا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نعمان سمیع کی انڈسٹری میں اداکارہ علیزے شاہ سے قریبی دوستی رہ چکی ہے اور دونوں نے ایک ساتھ ڈراموں میں بھی کام کیا ہے ،تاہم ان دونوں کا یہ تعلق ذاتی وجوہات پر ختم ہوگیا جس کے بعد نعمان سمیع نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا تھا اور وہ مکمل طور پر انسٹاگرام سے غیر فعال ہوگئے تھے۔ مداحوں کی جانب سے قیاس کیا جارہا تھا کہ اداکار نے علیزے شاہ سے دوستی ختم ہوجانے پر یہ قدم اٹھایا۔ اُن کے انسٹاگرام پر 3 لاکھ 33 ہزار چاہنے والے موجود ہیں، اپنے پسندیدہ اداکار کے یوں اچانک غائب ہوجانے پر سوشل میڈیا صارفین نے علیزے شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

علاوہ ازیں، پاکستانی شوبز کی نامور اداکارہ و فیشن ماڈل عائشہ عمر نے ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنی آمدنی سے 3 گھر چلارہی ہیں، ان کا یہ انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago