Categories: پاکستان

ایک کے بعد ایک اب امریکہ کی نکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں پاکستان آگئی۔

پب جی سے محبت میں گرفتار ہونے والی سیما،فیس بک سے دوستی  سےمحبت میں تبدیل ہونے والی انجو کے بعد اب باری آئی ہے ٹک ٹاک سے پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا ہونے والی نکولی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ کہانی ہے امریکی عیسائی  لڑکی نکولی کی جس نے ٹک ٹاک پر پاکستان کے شہر چارسدہ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ اکرام اللہ خان درانی سے  فیس بک پر دوستی کی اور پھر پاکستان آنے کے بعد اسلام قبول کیا اور نکاح کرلیا۔

Nikki Or Akram Ullha

تفصیلات کے مطابق نکولی کا تعلق چلی، جنوبی امریکہ سے ہے۔ لڑکی اکرام اللہ خان درانی کی محبت میں پاکستان آئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام بدل کر نورین رکھ لیا۔

اس نوبیاہتا جوڑے کا اپنے مستقبل کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ  بیرون ملک سیٹل ہونے کا منصوبہ بنارہے ہیں نورین ہسپانوی زبان بولتی ہے ،ا ورامریکہ میں ایک موبائل کمپنی میں منیجر رہی ہیں

اکرام اللہ نے دورانِ انٹرویو بتایا کہ  ’ہم نے 25 رمضان کو بات شروع کی، ہماری دوستی ہوئی اور چند ماہ بعد ہماری شادی ہوگئی، وہ مجھے اپنے ساتھ امریکہ لے جانا چاہتی ہے ، وہ کہتی ہے کہ اگر تم ساتھ نہیں جاﺅ گے تو میں بھی پھر یہیں رہوں گی ۔

تاہم اس کی نانی اور بہن نے شادی کے اس پُر مسرت موقع پر نورین کو کلمہ پڑھایا اور اب اسے نماز سکھا رہی ہیں۔ میرے والدین زندہ نہیں ہیں لیکن میری بہنیں میری شادی پر بہت خوش ہیں‘۔

نکی مسلمانوں کی طرح نماز پڑھتی ہے اورعبادت بھی کرتی ہے۔اردو بولنے کی بھی کوشش کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ عرصےمیں بہت سی غیر ملکی لڑکیاں پاکستانی مردوں سے شادی کرنے پاکستان آئیں ہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago