
دنیا بھر کے مسلمان ماہ صیام میں عبادت و ریاضت کا اہتمام کرنے کے بعد عید الفطر کا تہوار مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ مناتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ اس تہوار کی یوں بے انتہاء خوبصورتیاں ہیں، انہی میں ایک روائیتی طور پر اپنے سے چھوٹوں کا عید دینا ہے، لیکن کس کو کتنی عید دینی ہے، یہ ہمیشہ سے ہی ایک گھمبیر معاملہ رہا ہے، تاہم اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کيونکہ اس معاملے میں اب اداکار نعمان اعجاز معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عید پر عیدی دینا تو ایک معمول کی بات ہے لیکن کس کو کتنی دینی ہے، یہ یقیناً ایک پیچیدہ بات لگتی ہے، لیکن رواں برس اب کس رشتہ دار کو کتنی عیدی دینی ہے، اس پر پاکستان کے سینئیر اور لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز نے عوام کو ایک ریٹ لسٹ فراہم کردی ہے۔ جس کے ذریعے اب دینا کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری عید پیغام میں اداکار نعمان اعجاز نے جہاں اپنے مداحوں سمیت تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا وہیں مذاقاً ایک عیدی کی ریٹ لسٹ بھی جاری کی، جس میں انہوں نے خاندان کے قریبی لوگوں کی رواں برس کی عیدی کی رقوم بیان کی۔
اداکار نعمان اعجاز کی جاری کردہ ریٹ لسٹ میں سب سے زیادہ عیدی منگیتر کی ہے جوکہ 5 ہزار روپے لکھی گئی ہے جبکہ منگیتر کے مقابلے میں بیوی کی عیدی محض 500 روپے ہے۔
کہا جاتا ہے، اصل عید تو بچوں کی ہوتی ہے اور بچوں کی عید، عیدی کے بغیر بلاشبہ نامکمل ہے، چنانچہ اداکار نعمان اعجاز کی عیدی فہرست میں بچوں کی عیدی کے بھی ریٹ بتائے گئے ہیں، اگر بیٹی یا بیٹاں ہیں، تو ان کی فی کس عیدی 500 سو روپے اور اگر بیٹا یا بیٹیں ہیں تو ان کی 300 روپے رکھی گئی ہے۔

ہمارے معاشرے میں سالے اور سالیوں کا بھی ایک خوبصورت رشتہ موجود ہے، یہ آپ کی بیوی کے بہن اور بھائی ہوتے ہیں۔ گھر کے داماد جب بھی سسرال کا رخ کرتے ہیں تو ان کی جانب سے ناصرف بے انتہاء عزت بلکہ خوب آؤ بھگت بھی کی جاتی ہے، چنانچہ پھر عید کے دن سالے اور سالیوں کی جانب سے موٹی اور بھاری عیدی کی امیدیں وابستہ کرلی جاتی ہیں، جس پر اداکار نعمان اعجاز لکھتے ہیں کہ سالی کی عیدی 1000 روپے اور اگر سالی کی جانب سے زد کی جائے تو اس میں کٹوتی کرکے 500 روپے کردی جائے، اس برعکس سالے کی عیدی محض 200 روپے اور اگر وہ زد کرے، تو اس کی عیدی صرف 20 روپے کردی جائے۔
بہن اور بھائی کے بچے عموماً ماموں اور چچاؤں سے زیادہ قریب ہوتے ہیں، لہذا نعمان اعجاز نے اپنی عیدی لسٹ میں بھانجی، بھانجے، بھتیجے اور بھتیجی کے لئے 500 روپے رکھی ہے۔
عید کے دن گھر کے داماد سسرال نہ جائیں، یہ ایک عید کی ایک نامکمل بات ہوتی ہے ، لہذا جب داماد سسرال آئیں گے، تو یقیناً انہیں عیدی بھی دینی ہوگی، چنانچہ اداکار نعمان اعجاز نے اپنی فراہم کردہ عیدی ریٹ لسٹ سے دامادوں کو عیدی دینے کی جھنجھٹ بھی آسان کردی ہے، ان کے مطابق اگر داماد نیا ہے، تو انہیں 2 ہزار روپے عیدی دی جائے اور اگر داماد پرانا ہوگیا ہے، تو انہیں دُعائیں دیکر خوش کردیا ہے۔

ساس اور بہو کا رشتہ ہمیشہ ہی سے ہے، کبھی پیار محبت، تو کبھی نوک جھونک کے فلسفے پر چلتا آیا ہے، اس ہی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے، اداکار نعمان اعجاز نے لکھا کہ اگر بہو نئی ہے تو اس کی عیدی 1 ہزار روپے اور اگر بہو پرانی ہے، تو بس پھر ناراض ہوکر اپنے پیسے بچالیں۔
واضح رہے اداکار نعمان اعجاز کی جانب سے متعلقہ عیدی لسٹ، مذاقاً پیش کی گئی ہے، جہاں وہ ایک زبردست اداکار ہیں، اپنی جاندار اداکاری اور زبردست انداز بیان سے ہمیشہ ہی عوام میں مقبول رہے ہیں وہیں وہ اکثر بیشتر سوشل میڈیا پر ایسی مزاحیہ پوسٹیں اور پیغامات شئیر کرتے ہیں، جو عوام کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہے۔
0 Comments