عائشہ عمر سے جنسی ہراسانی پر نامناسب سوال جواب، نعمان اعجاز پر شدید تنقید


0

پاکستان کے لیجنڈری اداکار اور پروگرام میزبان نعمان اعجاز دوران انٹرویو اداکارہ عائشہ عمر سے جنسی ہراسانی کے معاملے پر نامناسب انداز میں سوالات اور جواب کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر نے گلوکار اویس رضا نیکوکارہ کے ہمراہ معروف کامیڈی شو جی سرکار میں شرکت کی، جہاں پروگرام کے میزبان نعمان اعجاز نے مہمانوں سے مختلف موضوعات زندگی پر بات چیت کی، وہیں عائشہ عمر نے ماضی میں خود کو جنسی ہراساں کیے جانے کے معاملے پر بھی بات چیت کی، جس نے اب سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔

Image Source: File

دوران انٹرویو میزبان نعمان اعجاز نے سوال کیا کہ آپ کے حوالے سے یہ تاثر لیا جاتا ہے کہ آپ متنازعہ چیزیں کرجاتی ہیں، کبھی متنازعہ بیانات، تو کبھی بولڈ فوٹو شوٹ، یہ سب کچھ کیا آپ جان کر کرتی ہیں؟ میں ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں کہ اگر کوئی شخص ماضی میں کسی چیز سے گزرا ہے، تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ عوامی طور پر اس حوالے سے صرف اس لئے بات کرے کہ آپ نے کسی اور کو بھی ایسا ہی کرتے دیکھا ہے، اس سے آپ کی اپنی امیج خراب ہونے کا ڈر ہے۔

اس پر اداکارہ عائشہ عمر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی ایسا محسوس ہوتا ہے، لیکن میں صرف اس لئے نہیں کر رہی کہ کسی اور نے بھی ایسا کیا ہے۔ جس پر میزبان نعمان اعجاز نے مداخلت کرتے ہوئے پوچھا کہ انہیں پھر یہ سب کرنے کی ضرورت کیوں پڑھی؟ ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ جس معاشرے میں ہم رہتے ہیں وہاں ہمارے لئے رہنا مشکل ہوجائے گا، کیوں کہ یہاں کے لوگ اتنے باشعور نہیں ہیں۔

Image Source: File

اداکارہ عائشہ عمر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہاں وہ بالکل اسے جاتی ہیں، لیکن انہیں اپنی سچائی کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔ جب مجھے لگتا ہے، سچ کہنے کی ضرورت ہے، تو میں کہتی ہوں۔ جس پر نعمان اعجاز نے ایک بار سوالیہ انداز میں پوچھا تو سچ بول کر کیا آپ کو لگتا ہے، آپ کو بہت سراہا گیا ہے۔

جواب میں عائشہ عمر نے میزبان کو اپنا موقف سمجھانے کی کوشش کی اور کہا کہ نہیں، لیکن میں یہ سب کچھ واہ واہ کیلئے نہیں کرتی ہوں، جس پر میزبان نے پھر پوچھا کہ پھر آپ یہ سب کچھ کیوں کرتی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ آخر میں آپ یہ سب کچھ اپنی ذاتی تسلی کیلئے کرتے ہیں، آپ کو اپنے کو جواب دینا ہوتا ہے۔ صحیح؟

Image Source: File

اس کے برعکس نعمان اعجاز غیر مطمئن انداز میں جواب دیتے ہیں کہ مجھے ایسا نہیں لگتا ہے البتہ عائشہ عمر ردعمل میں کہتی ہیں کہ لیکن مجھے ایسا لگتا ہے، یہ آپ کے اور آپ کے خدا درمیان معاملہ ہے، ساتھ ہی میں نے آج تک کسی کا نام نہیں لیا اور نہ کسی کو اتنی اسپاٹ لائٹ میں لیکر آئی ہوں۔

پروگرام میزبان نعمان اعجاز نے عائشہ عمر سے ایک بار پھر پوچھا کہ آپ کسی مہم یا کسی شخص کی حمایت میں تو نہیں بول رہی تھیں؟ عائشہ عمر نے جواب میں کسی بھی وابستگی کے حوالے سے بات کرنے کے تاثر کو رد کیا، چنانچہ میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ سے کیس نے اس بارے میں پوچھا تھا؟

Image Source: File

بلبلے اسٹار عائشہ عمر نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہاں پوچھا گیا تھا، ایک نہیں کئی بار پوچھا گیا تھا اور میں نے کبھی بھی اتنے کھولے الفاظ میں بات نہیں کی، جیسا آپ تاثر دے رہے ہیں۔ یہ کہہ دیا کہ میں یہ بھی نہیں جانتی کہ آپ کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں لیکن میں کہوں گی، ٹھیک ہے۔ جس میزبان نے کہا کہ میں دراصل آپ کی ہراسانی کی بات کر رہا ہوں۔

لہذا عائشہ عمر نے کہا نعمان بھائی میں خود اس سے گزری ہوں، میں نے اس بارے میں کبھی کسی سے بات نہیں کی، برسوں تک میں نے اس معاملے اور جذبات کو دبایا ہے۔ تو نعمان اعجاز نے کہا تو آپ اب کیوں بات کر رہی ہیں، زندگی کے اتنے سال گزر گئے، مزید گزرنے دیتیں، تاثر کو بنانے کی کیا ضرورت تھی؟ اس پر اداکار نے کہا کہ دوسری طرف بہت سے لوگ ہیں کہ جب اثرورسوخ والی شخصیات اپنی آزمائش بتا رہے، تو ان میں ہمت آتی ہے۔ وہ مزید اکیلا محسوس نہیں کرتے ہیں، ایسی کئی خواتین ہیں جو اس آزمائش سے گزرتی ہیں لیکن وہ بات نہیں کرپاتی ہیں۔

اداکارہ عائشہ عمر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے 15 سال تک اس کے بارے میں بات نہیں کی، یہاں تک کہ اپنے بہترین دوستوں سے بھی ذکر نہیں کیا، اور پھر جب ایک شخص، اسی طرح سے شکار ہو کر، باہر آیا، اس نے مجھے اپنے ساتھ کیا ہوا اس کے بارے میں بات کرنے کی طاقت دی۔ اور یہ میرے لیے واہ واہ سے زیادہ اہم ہے کہ ہم کسی کی زندگی پر مثبت اثر ڈالیں۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل اداکارہ عائشہ عمر نے جنسی ہراسانی کے خلاف بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہیں شوبز کے ابتدائی دنوں میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم انہوں نے کئی برس تک پر ڈر وخوف کے باعث خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *