قومی ہیرو میڈل نہ جیتنے پر آبدیدہ، ائیر پورٹ پر شاندار استقبال

ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے ۔صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے علامہ اقبال ائیر پورٹ پر ارشد ندیم کا استقبال کیا۔ انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستہ پیش کیا۔

صوبائی وزیر کھیل نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کھلاڑیوں کے لئے ایک ایسا ماحول فراہم کریں گے تاکہ وہ عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

قومی ہیرو ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں میڈل تو نا جیت سکے مگر انہوں نے نامساعد حالات کے باوجود بہترین کارکردگی سے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں ۔اس لئے ان کے استقبال کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد بھی ائیرپورٹ  کے  باہر موجود تھی۔ جب ارشد ندیم ائیرپورٹ سے باہر آئے تو عوام کی جانب سے پاکستان زندہ باد، ارشد ندیم زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

ارشد ندیم میڈل نہ جیتنے پر آبدیدہ نظر آئے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قوم کی دعاوں کے شکر گزار ہیں، اچھا رزلٹ دینے کی کوشش کی، مستقبل میں ملک کے لئے میڈل لانے کی کوشش کریں گے۔

Image Source: Twitter

لاہور سے اپنے آبائی علاقے میاں چنوں پہنچنے پر بھی ارشد ندیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ہوئے، ایتھلیٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر ارشد ندیم اپنی والدہ سے ملتے ہی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کے قدموں میں گر پڑے جنہوں نے ان کی حوصلہ افرائی کرتے ہوئے کہا کہ تم ہیرو ہو ،اپنا سر فخر سے بلند رکھو۔

دریں اثنا، پاکستانی اولمپیئن ارشد ندیم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عوام کو اپنے نام پر پیسے لینے والے جعلی اکاؤنٹ کے بارے میں خبردار کیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں ارشد ندیم ہوں، آپ سب کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ میرے نام پر دھوکا دہی کی سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔ ویڈیو پیغام میں قومی ہیرو نے واضح کیا کہ انہوں نے کسی بھی ادارے یا شخص کو اپنے نام پر پیسے جمع کرنے کا اختیار نہیں دیا ہے ۔انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں بھارتی نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر رہے۔ دونوں ایتھلیٹس ہم عمر سہی، دونوں کا تعلق پڑوسی ملکوں سے سہی، لیکن دونوں کو ملنے والی سہولیات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ گولڈ میڈل جیتنے والے بھارتی نیرج چوپڑا نے جرمن کوچ کی خدمات حاصل کیں ساتھ ساتھ ان کے ساتھ ان کی جسمانی تربیت کے لئے بائیو مکینکس کے ماہر کی بھی خدمات بھی دستیاب تھیں۔

مزید پڑھیں: بیڈمنٹن اسٹار ماہ نور شہزاد نے پشتون کمیونٹی سے معافی کیوں مانگی؟

بھارتی میڈیا کے مطابق اولمپکس سے ایک سال قبل جیولین تھروور پر 1 کروڑ 61 لاکھ بھارتی روپے خرچ کئے گئے جو پاکستانی کرنسی میں ساڑھے 3 کروڑ سے بھی زائد ہے۔ اولمپکس سے قبل نیرج چوپڑا نے سوئیڈین میں ٹریننگ کی جبکہ 5 انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں بھی حصہ لیا، جس سے ان کے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہوا۔ نیرج چوپڑا کے برعکس پاکستان کے ارشد ندیم اولمپکس سے قبل صرف ایک ایونٹ کھیل سکے، انہیں گزشتہ برس چین ٹریننگ کیلئے بھیجا گیا تھا لیکن کووڈ کی وجہ سے انہیں واپس آنا پڑا۔ اس سال انہیں مختصر مدت کےلئے ترکی ضرور بھیجا گیا، جہاں انہوں نے 2 ہفتے قازقستان کے کوچ کی زیر نگرانی ٹریننگ کی۔

خیال رہے کہ ارشد ندیم اولمپکس کی تاریخ میں پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 day ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago