انسانی شخصیت انسانی ناخیوں سے جاننے کا بہترین ذریعہ

حیران نہ ہوں آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا ہے اور یہ بات بالکل درست ہے کہ آپ کے نا خنوں کی ساخت میں چھپے ہیں آپ کی شخصیت کے کئی اہم راز ۔۔ اگر آپ نہیں جا نتے تو آج جان جائیں گے

یہ قدرت کا کر شمہ ہی تو ہے کہ جس طر ح ہمارے فنگر پرنٹس ایک دو سر ے سے مماثلت نہیں ر کھتے بالکل اسی طر ح ہماری ناخنوں کی ساخت بھی دوسروں سےیکسر مختلف ہوتی ہے ۔آپ کو یہ جان کے حیرانی ہو گی کہ بچوں کے ناخنوں کی ساخت بھی اپنے والدین سے الگ ہو تی ہے ۔

اس بات کے پیش نظر نائیجریا کے سائنسدان نے ایک تحیقیق کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ہر انسان کے ناخن کی ساخت دوسرے سے جداگانہ ہے اور ان کی کئی اقسام بھی ہیں ۔اگر ہم ان کا بغور جائزہ لیں تو یہ انسانی شخصیت کے کئی پوشیدہ راز وں کو بے نقاب کر تی ہیں۔

لمبے اور چوڑے ناخن


اس ساخت کے حامل افراد پر سکون، برد بار اور متوازن شخصیت کے مالک ہو تے ہیں ۔ان کے لئے یہ کہنا درست ہوگا کہ یہ اپنے اندر لیڈرانہ خصوصیات ر کھتے ہیں ۔ان کی شخصیت آزاد خیالی اور وسیع ذ ہنیت کی عکاسی بھی کر تی ہے اس لئے یہ اپنے عمل سے لے کر گفتگو تک نہایت ذمہ داری کا مظاہرہ کر تے ہیں ۔ایسے لوگ قابل اعتماد ہوتے ہیں۔

چھوٹے اور چوکور ناخن


ایسے لوگ چالاک اور تیز د ماغ کے مالک ہو تے ہیں۔ان کو غصہ جلدی آجاتا ہےلیکن اچھی بات یہ ہے کہ جتنی تیزی سے ان کو غصہ آتا ہے اتنی تیزی سے اتر بھی جاتا ہے۔البتہ ان کی فطرت میں لچک پائی جاتی ہےاس لئے یہ دوسروں سے اچھے تعلقات استوار کر نے میں ماہرہو تے ہیں
ایسے لوگ لالچی اور پر تشدد مزاج بھی ر کھتے ہیں چنانچہ ان میں دوسروں سے جلن اور حسد بھی پائی جاتی ہے۔

لمبے ناخن


لمبے ناخن والے لوگ انا پر ست ہو تے ہیں۔ یہ اپنے مفاد کیلئے دوسروں سے فائدہ اٹھانا خوب جانتے ہیں یعنی مو قع پر ستی ان کی فطرت میں شامل ہو تی ہے۔یہ چاہتے ہیں کہ لوگ ان کی بات کو اہمیت دیں اور یہ توجہ کا مر کز بنیں۔ایسے لوگ عیش وعشرت سے
بھر پور پر آسائش ذ ندگی کوپسند کر تے ہیں اور قیمتی چیزیں خر یدنا ان کی کمزوری ہو تی ہے۔

چھوٹے ناخن


عمومابہت ذ یادہ چھو ٹے ناخن والے لوگ بےصبری طبعیت کے مالک ہو تے ہیں ۔یہ بہت جلدی غصے میں
بھی آ جا تے ہیں۔ البتہ ان میں ذ ہانت کوٹ کوٹ کے بھری ہو تی ہے اور یہ اپنے راستے کا تعین خود کر نا پسند کر تے ہیں۔ ان کی شخصیت کی اہم بات یہ ہے کہ یہ دوسروں سے تو بہت توقعات وابستہ ر کھتے ہیں لیکن خود تھو ڑ ے خود غر ض ہو تے ہیں۔

بادامی شکل کے ناخن


ایسےلوگ نر م مزاج ،حساس، جذباتی اور رومانی مزاج ر کھتے ہیں۔ نر م مزاجی کی بدولت یہ دوسروں کیلئے مددگار ثابت ہو تے ہیں۔
یہ لوگ خوابوں خیالوں کی دنیا میں ر ہنا پسند کر تے ہیں اس لئے اگر کوئی انہیں اہمیت دے تو یہ بہت جلد خوش ہوجاتے ہیں۔
ان لوگوں میں سرد وگرم حالات برداشت کر نے کی صلاحیت ہو تی ہے ۔یہ مشکلات کا ڈٹ کے مقابلہ کر تے ہیں اور دوسروں سے اپنی مشکلات کا تذکرہ تک نہیں کرتے ۔

تکون شکل کے ناخن


ایسے لوگ ادب، موسیقی اور شاعری سے خاصا لگاؤ رکھتے ہیں۔ آرٹ سے د لچسپی ہو نے کی وجہ سے انہیں شہرت حاصل کر نے کا بھی شوق ہو تا ہے۔ یہ اپنی ذندگی سے وابستہ رشتوں سے بہت مخلص ہوتے ہیں اور اپنے دوست واحباب کو کھونے سے ڈر تے ہیں ۔دوسروں کی نسبت یہ لوگ مشکل صورتحال میں جلدی اعصابی دباؤ کا شکار ہو جا تے ہیں۔
عموما ان لوگوں میں مستقل مزاجیی نہیں پائی جاتی اور یہ ایک ہی کام کو ذیادہ دیر تک کر نے سے اکتا جا تے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

4 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

6 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago