کراچی ائیرپورٹ پر کورونا وائرس کیلئے انتظامات میں غیر سنجیدگی

یوں تو کورونا وائرس کی اگر تباہ کاریوں کو جاچنا ہو تو اس وباء کے مریضوں کی تعداد کے ساتھ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کو نظر نہیں کیا جاسکتا۔ کیسے کبھی کسی نے تصور نہیں کیا تھا کہ اچانک پوری دنیا مفلوج ہوکر تھم جاۓ گی۔ یہی صورتحال کے باعث بیشتر خلیجی ممالک جہاں روزگار مواقعوں کے حوالے سے پاکستانی جایا کرتے ہیں وہاں بھی لوگ بےروزگار ہونے لگے البتہ فوری وطن واپسی آنا مشکل تھا لیکن اب ایک بار پھر سے انٹرنیشنل فلائٹس کا سلسلہ سخت اس او پیز کی اجازت کے ساتھ کھول چکا ہے اور لوگ واپسی وطن آرپے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جوکہ سعودی ائیرلائن کی ہیں جو سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مسافروں کو پاکستان لیکر آئی تھی۔ اس میں ایک شہری نے جہاز کے اندر اور باہر کے مناظر ریکارڈ کئے ہیں۔ جہاں ایس او پیز کا اطلاق سرے سے نظر نہیں آتا ہے۔ جہاز کے اندر کے مناظر کچھ یوں ہیں کہ جہاز میں کوئی ایک سیٹ خالی نہیں ہے اور لوگوں میں کوئی فاصلہ بھی نظر نہیں آرہا ہے۔ شہری نے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ فلائیٹ میں ڈی پورٹ کئے گئے اور مجرمان بھی سوار تھے۔ جس میں کوئی احتیاط نہیں برتی جارہی تھی۔ ان مسافروں میں گویا کوئی ایک بھی کورونا پازیٹو ہوا تو وہ کافی لوگوں کے لئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

http://اس ویڈیو کو دیکھنے کے لئے کلک کریں

البتہ سب سے حیران کن مناظر جہاز سے باہر آنے کے بعد ائیرپورٹ کے ہیں یعنی کراچی ائیرپورٹ کہ جہاں کہنے کو تو ایس او پیز اولین ترجیح ہے البتہ معاملات اس کے بلکل برعکس نظر آئے۔ لوگوں کو خارجی راستے پر ایک ہجوم کی صورت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جہاں ایک کے اوپر ایک گویا چڑھ کر کھڑا ہوا ہو۔ سماجی فاصلہ کسی قسم کا موجود نہیں تھا۔ ساتھ ہی ائیرپورٹ انتظامیہ عمل درآمد کروانے کے لئے موجود ہی نہیں تھی۔ اور پھر وہ ہوا کہ جس کے دل میں جو آیا اس نے وہ کیا۔

دوسری جانب اس ویڈیو کا سب سے آخری حصہ ائیرپورٹ پر آنے والے مسافروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ لئے جانے کا عمل تھا جو اس ویڈیو کے مطابق انتہائی غیر سنجیدگی کے ساتھ لئے جارہے ہیں۔اس حوالے سے کوئی عارضی کیمپ بھی قائم نہیں کیا گیا ہے۔ ایک شخص کو کھولی فضاء میں ائیرپورٹ کی راہداری میں مسافر کے ٹیسٹ کے نمونے لئے دیکھا جاسکتا ہے۔ گویا یہ کوئی سنجیدہ معاملہ ہی نہ ہو البتہ یہاں سوال یہ بنتا ہے اگر کوئی شخص باہر سے آیا ہے اور وہ کورونا وائرس پازیٹو ہے اور رپورٹ اس کی ایک دن بعد بھی آتی ہے تو وہ کتنے مزید لوگوں کے خطرہ بن سکتا ہے۔

واضح رہے پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور پاکستان میں احتیاطی تدابیر نہ اپنانے پر اس وائرس کی ایک شخص سے دوسرے شخص پھلنے کی شرح میں دن بدن تیزی نظر آرہی ہے۔ جبکہ اس ویڈیو نے انتظامی امور پر سوالات کھڑے کردیے

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

13 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago