اشانت شرما نے آئی پی ایل میں سیمی کو “کالو” کہہ کر مخاطب کیا

سابق کپتان ویسٹ انڈیز اور دو بار اپنی قیادت میں ویسٹ انڈیز عالمی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جتوانے والے ڈیرن سیمی نے حالیہ دنوں کیا ایک حیران کن انکشاف جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ جب انڈین پریمئیر لیگ میں حیدرآباد سن رائزرز کی نمائندگی کرتے تھے تو اس وقت انھیں کالو کہہ کر مخاطب کیا جاتا تھا۔

اس بات کا انکشاف انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا، انہوں نے کہا انڈین پریمیئر لیگ میں میں ان کے خلاف نسل پرستانہ جملوں کا استعمال ہوا کرتا تھا۔ ان کو کئی کھلاڑی کالو کہہ کر مخاطب کیا کرتے تھے ان کو ابتداء میں لگتا تھا کہ گویا اس کے مطلب طاقتور کے ہیں۔ البتہ آج ان کو اس کے مطلب پتہ لگ گئے ہیں۔ جس پر ان افسوس ہے۔ ان کو اس بات کا۔بلکل بھی علم نہیں تھا کہ یہ جملے ان کے رنگ کو دیکھ کر استمعال ہوا کرتے تھے۔

ساتھ ہی ڈیرن سیمی نے یہ بھی بتایا کہ یہ جملے محض ڈیرن سیمی کے لئے نہیں بلکہ سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا کے لئے بھی استعمال ہوتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب بھی کبھی ڈریسنگ روم میں ان کو اور تھیسارا پریرا کے کالو کہا جاتا تھا تو وہاں سب ہنستے تھے اور ان کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ کس بات پر ہنستے ہیں۔

البتہ اس معاملے کے منظر عام پر ابھی بحث جاری ہی تھی کہ سوشل میڈیا پر اشانت شرما کی ایک چھ سال پرانی پوسٹ وائرل ہوگئی جس میں سن رائزرز حیدر آباد کے کھلاڑی بس میں کہیں سفر طے کررہے ہیں۔ اس تصویر میں اشانت شرما، بھنویشونر کمار، ڈیرن سیمی اور ساؤتھ افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین موجود ہیں۔ جبکہ اشانت شرما کی جانب سے جو کیپشن لگایا گیا جس میں صاف صاف لکھا ہے می یعنی میں، بھوی یعنی بھنویشونر کمار، کالو یعنی ڈیرن سیمی اور گن سن رائزرز یعنی ڈیل اسٹین۔ اس تصویر کے کیپشن سے یہ بات بلکل واضح ہوجاتی ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ میں نسل پرستانہ جملوں کا استعمال ہوا کرتا تھا۔

یاد رہے کہ ڈیرن سیمی یہ معاملہ اس وقت اٹھایا ہے جب دنیا کے سب سے ترقی یافتہ ملک سمجھے جانے والے ملک امریکہ میں ایک سیاہ فام جارج فلائیڈ کو چوری کے شبے میں پولیس حراست میں لیتی ہے اور وہیں سٹرک پر ایک پولیس والے کے ہاتھوں اس کا قتل ہوجاتا ہے۔ جس کے بعد پورے امریکہ میں جارج کی حمایت میں مظاہرہ پھوٹ پڑتے ہیں۔ جبکہ ویسٹ انڈیز سوپر اسٹار ڈرین سیمی بھی اس حوالے سے جارج کے قتل کی مذمت کرچکے ہیں اور نسل پرستی کے خلاف اپنی آواز بھی بلند کررہے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

2 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

4 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

6 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 week ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago