برطانوی نژاد امریکی سابق کک باکسر اور انٹرنیٹ کی دنیا کی متنازع شخصیت اینڈریو ٹیٹ دائرہ اسلام میں داخل ہوکر مسلمان ہوگئے ہیں۔ اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرنے کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 35 سالہ اینڈریو ٹیٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ سابق ایم ایم اے فائٹر تام خان کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اللّٰہ کی محبت، دل کی طاقت، دل کا رزق اور دل کا نور ہے۔
اپنے حالیہ بیان میں اسلام قبول کرنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں مسلمان ہوں اور کوئی بھی عیسائی جو اچھائی پر یقین رکھتا ہے اور برائی کے خلاف حقیقی جنگ کو سمجھتا ہے اِسے بھی مذہب تبدیل کرلینا چاہیے۔ اس سے قبل امریکی سابق کِک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے اسلام کو دنیا کا آخری اور سچا مذہب قرار دیا تھا اور اب انہوں نے نماز پڑھتے ہوئے اسلام قبول کرنے کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔
بعد ازاں، اینڈریو کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے ٹیم خان کا ایک طویل بیان ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں ٹیم خان نے اینڈریو سے متعلق لکھا کہ میرے بھائی اینڈریو ایک مخلص انسان ہیں اور اسلام سے متاثر ہیں ۔
ٹیم نے اینڈریو کی نماز پڑھنے کی ویڈیو شیئر کرنے سے متعلق لکھا کہ اسے مثبت تاثر کے لئے شیئر کیا گیا تھا، اس کے کلمہ شہادت سے متعلق ہم نے قبول کیا کہ اسے کسی پوڈکاسٹ پر شیئر نہیں کیا جائے گا کیوں کہ اس طرح اس عمل کو لوگوں کی جانب سے جعلی یا پھر زبردستی تصور کیا جائے گا۔ٹیم کے مطابق یہ اینڈریو کا پہلا مسجد کا دورہ تھا جو کہ اینڈریو کی خواہش پر حال ہی میں کیا گیا مسجد کے دورے پر ہم نے قرآن و حدیث اور اسلام کے حوالے سے پھیلائے جانے والے منفی نظریات پر تفصیلی بات چیت کی۔
خیال رہے کہ سابق کک باکسر امریکی ریاست شکاگو میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم لوٹن میں حاصل کی۔سوشل میڈیا پر وہ اپنے غیرمناسب، برے روئیے کے سبب کافی شہرت رکھتے ہیں، اُنہیں منفی روئیےکے سبب ٹک ٹاک کی دنیا کی متنازع شخصیت بھی قرار دیا جاتا ہے۔ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو آج کل پابندی کا سامنا ہے، اُن کا صرف ٹوئٹر اکاؤنٹ متحرک ہے۔
بلاشبہ شہرت، دولت اور چمک دمک کسے متاثر نہیں کرتی لیکن جن لوگوں کو رب خداوند ہدایت کی راہ پر چلانا چاہتاہے تو پھر یہ لوگ ان تمام دنیاوی چیزوں کو ترک کرکے خدا کی راہ پر چل پڑتے ہیں اور پورے معاشرے کےلئے مثال بن جاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نامور گلوکار (ریپر) ڈچ ویلی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا۔ڈچ ویلی کے قبول اسلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ عالم دین کے ہاتھ قبول اسلام کررہے ہیں اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں۔ ڈچ قبول اسلام سے پہلے ان کے بارے میں یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ وہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ کر رہے ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔
علاوہ ازیں، عیسائی مذہب کو چھوڑ کر اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریا کے سابق گلوکار کم داؤد نے قرآن مجید کی پانچ قرآنی آیات کے بارے میں بتایا جن کے مطالعے نے ان کی زندگی تبدیل کردی۔کورین یوٹیوبر کم داؤد کو مذہب کی تبدیلی کے دوران جذباتی اور ذہنی طور پر کافی مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چنانچہ ان حالات میں مطالعہ قرآن پاک سے ناصرف ان کو سکون حاصل ہوا بلکہ ان افسردگی بھی دور ہوئی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…