موسیقار روحیل حیات کی ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی


0

پاکستان کے معروف موسیقار وگلوکار روحیل حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے معاشرے میں امیری اور غریبی کا موزانہ کیا ہے۔ ان کی اس ٹوئٹ پر کئی صارفین بھڑک اٹھے اور انہیں زمینی حقائق بتا دئیے۔

اس مذکورہ ٹوئٹ کے جواب میں روحیل حیات اور صارفین کے درمیان بحث چھڑ گئی جبکہ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے عوام کو “جاہل” بھی کہہ دیا۔ اپنی اس ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہمارے وزیر اعظم اس ملک کے سیاسی منظر نامے کا حصہ ہیں ۔ہم ان سے یہ توقع کیوں کریں گے کہ وہ باقیوں سے مختلف رویہ اختیار کریں جبکہ ان کا واسطہ جاہل عوام سے ہے۔ لوگوں کو سب سے پہلے وہ تبدیلی اپنے اندر لانا چاہیے جس کا مطالبہ وہ اپنے رہنماؤں سے کرتے ہیں۔

روحیل حیات کا اس ٹوئٹ میں خراب حکمرانی کا بوجھ صرف عوام پر ڈالنے کا مقصد کیا ہے سمجھ سے بالاتر ہے۔

Image Source: Instagram

اسی حوالے سے ایک اور صارف نے لکھا کہ ہماری نام نہاد مشہور شخصیات سچ بولنا شروع کردیں ، یہ بہت بڑی تبدیلی ہوگی۔ وہ ہمیشہ موجودہ حکومت اور نئے آنے والے کی حمایت کرتے ہیں۔ روحیل اس کی زندہ مثال ہیں وہ یہ نہیں سمجھ سکتے کہ اس دور میں غریب کس قدر پریشان ہے۔ اس بات کے جواب میں روحیل حیات کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کی سوچ سے زیادہ وہ غریب لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں نیز وہ دنیا میں پھیلی غربت کو بھی جانتے ہیں۔

روحیل حیات نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اس بات پر زور دیا کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ غریب ہونا مشکل نہیں ہے ، لیکن امیر ہونا بھی بعض اوقات مشکل ہوسکتا ہے۔

موسیقار کو عوام سطح پر اس طرح کے ریمارکس دینا زیب نہیں دیتا کیونکہ ہمارے ملک کی پریشان حال عوام تو مالی تنگی کی وجہ سے اپنی جانیں تک لے لیتی ہے۔ اس پر ستم ظریفی یہ ہے کہ ان ٹویٹس کے دوران روحیل حیات صارفین سے اپنے “نئے پروجیکٹ” کی تصاویر بھی شیئر کرتے رہے۔

دریں اثناء، ہماری آبادی کا ایک بڑا حصہ جو بہتر معاش کی تلاش میں ہے جو ہر ماہ بجلی وگیس کی بلوں کی ادائیگی کرنے میں ناکام ہے ، جہاں روزانہ بے شمار بچے بھوکے سوجاتے ہیں جبکہ کئی غربت کی وجہ سے مزاروں پر کھانا کھانے پر مجبور ہیں ،موسیقار کے نزدیک یہ “کوئی پریشانی ” کی بات نہیں ہے۔

خیال رہے کہ روحیل حیات پاکستان میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں جو پاکستان میوزک انڈسٹری میں نئے رجحانات ، پاپ میوزک ، میوزک فیوژن اور پاکستان کے معروف میوزک پروگرام کوک اسٹوڈیو کے ذریعے پوری دنیا کے شائقین موسیقی کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔

تاہم ،گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں بڑھتے جنسی ہراسانی اور ‘ریپ’ واقعات کو ‘فحاشی’ سے جوڑنے پر جہاں سیاسی و سماجی شخصیات نے رائے کا اظہار کیا، وہیں روحیل حیات نے دبے لفظوں میں حمایت بکی تھی جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *